یاہو پاس ورڈ سیل استعمال کریں اور پاس ورڈ چوری سے بچیں
از: محمد شاکر عزیز
کبھی آپ نے یاہو میل چیک کرنے کے لیے داخل ہوتے وقت دخولی بکسے کے اوپر اس چیز پر غور کیا ہے؟
![]()
یہ یاہو پاس ورڈ سیل ہے۔ اس کی افادیت کا انکشاف ہم پر اس وقت ہوا جب ایک دوست کی یاہو شناخت ایک ہیکر نے اسی طرح چرا لی۔ قصہ مختصر ہوا صرف اتنا کہ اس نے یاہو پیغامبر سے آکر اس کے ایک دوست کی آئی ڈی سے جو پہلے سے ہیک شدہ تھی اسے اپنی پکچر گیلری دیکھنے کی دعوت دی۔ ربط پر کلک کرنے سے وہ صاحب یاہو سائن ان پیج پر پہنچ گئے اور بڑے پیار سے اپنا اسم صارف اور کلمہ شناخت اس کو پکڑا دیا جبکہ وہ جعلی صفحہ تھا۔ لیکن اگر آپ نے پاس ورڈ سیل لگائی ہوئی ہے تو جب بھی اس کمپیوٹر سے یاہو سائن ان صفحہ کھلے گا یہ سیل لازمی نظر آئے گی یوں آپ کو صفحے کے جعلی ہونے کا فورًا پتا چل جائے گا تو شروع کرتے ہیں کام بس چند کلکس کا ہے ۔ اس ربط پر کلک کردیں جس کے گرد بالا تصویر میں دائرہ لگا ہوا ہے۔![]()
اگلا صفحہ یہ ہوگا جس میں اس کی تعریفیں کی گئی ہیں لیکن ہمیں اس سے غرض نہیں آپ سٹارٹ پر کلک کریں اور کام کی بات پر پہنچ جائیں۔![]()
یہاں پر دو قسم کے اختیارات موجود ہیں۔ آپ کوئی عبات لکھ کر سیل بنا لیں یا پھر کوئی تصویر چڑھا لیں ہمیں اول الذکر پسند آیا تھا چناچہ آپ کو اس میں آپ کو جملہ نظر آرہا ہے۔21 حروف تک یہ جملہ لکھنے کے بعد پیش منظر یعنی پیری ویو پر کلک کردیں آپ کے سامنے آپ کی کارگزاری ہوگی۔یاد رہے یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتی یاہو پاسورڈ سیل ہم نے کوشش کی تھی لیکن “کاکے کی جان کا ن ہی نظر آتا تھا۔ خیر عبارت کے علاوہ آپ رنگ میں بھنگ سوری رنگ شنگ بھی ڈال سکتے ہیں اس میں جیسا کہ ہم نے نیلا رنگ ڈالا تھا۔ اگلی تصویر میں آپ کو اس کا چاند سا چہرہ نظر آرہا ہوگا جو آپ نے آئندہ سے یاہو پر داخل ہوتے وقت ہر بار برداشت کرنا ہے۔![]()
اب اس کو محفوظ کرلیں لیکن ٹھہریں ہوسکتا ہے بلکہ یقینًا آپ کو اس طرح کی کوئی چیز نمودار ہوکر ڈرانے کی کوشش کرے گی آپ اس کی باتوں میں نا آئیں اور اوکے پر کلک کردیں۔
![]()
لیجیے جناب آپ نے ایک عدد پاس ورڈ سیل بنا لی۔ اب ہیکر کی ایسی کم تیسی جو آپ کے پاسورڈ چرا لے جائے۔ موج کریں۔ خوش رہیں اور دوسروں کو خوش رکھیں۔ اگر ہمیں دعاؤں میں یاد رکھیں تو مہربانی ہوگی۔وسلام
(نوٹ:ہوسکتا ہے آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں یہ چیز یاہو میں سرے سے دیکھ ہی نہ سکیں اس کے لے ہم معذرت خواہ ہیں چونکہ ہم بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 تک اس سلسلے میں یاہو پاسورڈ سیل کے اس میں نمودار نہ ہونے کے گواہ ہیں۔ موزیلا فائرفاکس اور اس جیسے دوسرے براؤزر میں یہ چیز نظر آتی ہے
Add comment March 6, 2007
تباہ کن ہتھیاروں کی تلاش
از: بدتمیز
گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد سے امریکی حکومت طرح طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔ اندرون ملک سیکیورٹی کے لئے اقدامات بہتر بنائے گئے ہیں یا بنائے جا رہے ہیں۔ چونکہ ویپن آف ماس ڈسٹرکشنعراق میں نہیں مل سکے لہذا امریکی حکومت اب ان کو امریکی ائیر پورٹس پر ڈھونڈنے پر مصر ہے اور اس کے لئے ایسی مشینوں کی تنصب کی جائے گی جن کے ذریعے انسانی جسم کی کپڑوں کے پیچھے کے تصویر لی جا سکے۔
اس مشین کا عکس ایکس رے کی طرز کا ہو گا اور اس کا عکس کسی بھی انسان کا برہنہ امیج پیش کرے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ صرف رضاکارانہ طور پر خود کو پیش کرنے والے مسافروں پر لاگو ہو گی اور اس کا امیج صرف انسان کے بنائے گئے ویپن آف ماس ڈسٹرکشن کو ڈھونڈے کی خاطر ہو گا۔ لیکن اس پر بہت لے دے ہو رہی ہے۔
اس امیج کو میں یہاں پیش کرنے کی جرات نہیں کر رہا لیکن یہ جرات میں نے اپنے بلاگ پر کر لی تھی
Add comment March 6, 2007
ونڈوز لاک کیجیے
مصنف: حارث بن خرم
آپ یونیورسٹی میں کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہے ہوں ، یا گھر میں کوئی ڈاؤن لوڈنگ یا زیادہ وقت لینے والا کوئی کام کر رہے ہوں اور اس دوران آپ کو کچھ دیر کے لیے کہیں اٹھ کر جانا پڑے ، تو ممکن ہے کہ کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر کو چھیڑ بیٹھے اور آپ کا کام خراب کر دے ۔ اس کا حل درج ذیل کمانڈ ہے
start rundll32 user32 LockWorkStation
اس کمانڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے کی بورڈ پر windows اور R کے بٹن ایک ساتھ دبائیے ، command prompt کھل جائے گا ۔ یا سٹارٹ مینیو پر کلک کیجیے اور مینیو میں Run پر کلک کیجیے ، کمانڈ پرامپٹ کھل جائے گا ۔ اس میں درج بالا کمانڈ لکھ کر Enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کی ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ غائب ہو جائے گا ۔ صرف آپ کا وال پیپر دکھائی دے گا جس کے اوپر ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ اس ڈائیلاگ باکس میں جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کا Log On والا User Name اور Password نہیں لکھیں گے ، تب تک کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر میں موجود پروگرامز کو تبدیلنہیں کر سکے گا ۔ اس دوران آپ کے پروگرام اور ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کام کرتی رہے گی ۔ جب آپ واپس آکر پاس ورڈ فراہم کریں گے تو آپ کے تمام پروگرام اور ونڈوز بعینیہِ اسی حالت میں ظاہر ہوں گے جس حالت میں آپ انہیں چھوڑ کر گئے تھے ۔
اپ ڈیٹ: اظہر الحق اور ثاقب نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے کہ اوپر بیان کیے گئے سارے خرابے کی بجائے صرف Windows+L ایک ساتھ دبا دیں تو بھی کام ہو جائے گا ۔ ان دونوں کا شکریہ ۔
4 comments March 6, 2007
بغیر ڈیٹا کیبل رنگ ٹونز حاصل کیجیے
کیا آپ کا موبائل فون کسی صحرا کی مانند بنجر ہے؟ کیا آپ کے موبائل میں تھکی ہوئی ڈیفالٹ رنگ ٹونز اور تین تصویروں کے علاوہ کچھ نہیں ہے؟ کیا آپ کے پاس کمپیوٹر سے موبائل میں ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی کیبل بھی نہیں ہے؟ کوئی بات نہیں ۔ ابھی آپ کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے ، بشرطیکہ آپ کے موبائل میں WAP کی سہولت موجود ہو ۔ اگر آپ کے موبائل کے مینیو میں Web Services کا آپشن موجود ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ویپ استعمال کر سکتے ہیں ۔
آپ جس کمپنی کی SIM استعمال کر رہے ہیں ان کی کسٹمر سروس سے رابطہ کر کے اپنے موبائل پر WAP جاری کروائیے اور پھر اپنے موبائل میں ویب سروسز یا اس سے متعلقہ جو بھی آئیکون موجود ہے اس میں جا کر درج ذیل ایڈریس لکھ کر GO کر دیجیے ۔
http://icheetah.sitesled.com/wap/index.wml
جب آپ انٹرنیٹ سے کنیکٹ ہو جائیں گے تو ایک صفحہ کھلے گا جس پر لکھا ہوگا Welcome to iCheetah ۔ یہاں دیے گئے Links پر جا کر آپ اپنے موبائل میں پاکستانی ، بھارتی ، انگریزی اور عربی Polyphonic Ringtones کے علاوہ خوبصورت وال پیپرز بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔
نوٹ: اس وقت پاکستان میں WAP کے لیے Telenor کا کنکشن سب سے سستا ہے ۔ ان کے کنکشن پر ویپ کی سبسکرپشن کے کوئی چارجز نہیں لیے جاتے اور آپ ایک روپے میں 100 کلوبائیٹ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔ یعنی اوسطاً بیس عدد رنگ ٹونز یا وال پیپر ۔
ٹیلی نار پر WAP ایکٹیویٹ کرانے کے لیے ایک نئے Text Message میں WAP MobileManufacturer MobileModel لکھ کر 131 پر بھیج دیجیے ۔ آپ کے موبائل میں ویپ کی سیٹنگز ڈاؤن لوڈ ہو جائیں گی اور پھر آپ کسی بھی ویپ سائیٹ مثلاً http://icheetah.sitesled.com/wap/index.wml پر جا کر رنگ ٹونز وغیرہ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے ۔
ہم یہاں مزید WAP سائیٹوں کے روابط بھی فراہم کریں گے ۔
17 comments March 2, 2007