بلاگر کے لیے فلکر سپورٹ
September 15, 2006

بلاگر بیٹا (Blogger Beta) کے لیے فلکر (Flickr) نے سپورٹ مہیا کردی ہے ۔ اب آپ اپنے فلکر اکاؤنٹ سے براہِ راست اپنے بلاگ پر تصویریں شائع کر سکتے ہیں ۔ایک اہم بات ۔ بلاگر کا صارف جب اپنے بلاگ کو فلکر اکاؤنٹ میں شامل کرے گا تو فلکر اس کے بلاگر اکاؤنٹ کی معلومات طلب کرے گا ۔ یہ معلومات فلکر کسی صورت میں بھی نہیں دیکھ سکے گا ، بلکہ اس مقصد کے لیے وہ آپ کو گوگل (Google) کے اپنے صفحہ پر لے جائے گا ، جہاں آپ اپنا صارفی نام (username) اور خفیہ لفظ (password) تحریر کریں گے ، پھر آپ واپس فلکر کے صفحہ پر آجائیں گے ۔ اس طرح آپ کی گوگل اکاؤنٹ کی معلومات فلکر تک نہیں پہنچ پائی گی ۔
اس عمل کے بعد آپ کا بلاگ آپ کے فلکر اکاؤنٹ میں شامل ہو جائے گا اور آپ کا فلکر اکاؤنٹ آپ کے گوگل اکاؤنٹ میں شامل ہو جائے گا ۔ اس طرح آپ ان دونوں جگہوں سے اپنے متعلقہ اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔
Entry Filed under: Blogging بلاگنگ. .
Trackback this post | Subscribe to the comments via RSS Feed