ونڈوز لاک کیجیے

March 6, 2007

مصنف: حارث بن خرم

آپ یونیورسٹی میں کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہے ہوں ، یا گھر میں کوئی ڈاؤن لوڈنگ یا زیادہ وقت لینے والا کوئی کام کر رہے ہوں اور اس دوران آپ کو کچھ دیر کے لیے کہیں اٹھ کر جانا پڑے ، تو ممکن ہے کہ کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر کو چھیڑ بیٹھے اور آپ کا کام خراب کر دے ۔ اس کا حل درج ذیل کمانڈ ہے

start rundll32 user32 LockWorkStation

اس کمانڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے کی بورڈ پر windows اور R کے بٹن ایک ساتھ دبائیے ، command prompt کھل جائے گا ۔ یا سٹارٹ مینیو پر کلک کیجیے اور مینیو میں Run پر کلک کیجیے ، کمانڈ پرامپٹ کھل جائے گا ۔ اس میں درج بالا کمانڈ لکھ کر Enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کی ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ غائب ہو جائے گا ۔ صرف آپ کا وال پیپر دکھائی دے گا جس کے اوپر ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ اس ڈائیلاگ باکس میں جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کا Log On والا User Name اور Password نہیں لکھیں گے ، تب تک کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر میں موجود پروگرامز کو تبدیلنہیں کر سکے گا ۔ اس دوران آپ کے پروگرام اور ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کام کرتی رہے گی ۔ جب آپ واپس آکر پاس ورڈ فراہم کریں گے تو آپ کے تمام پروگرام اور ونڈوز بعینیہِ اسی حالت میں ظاہر ہوں گے جس حالت میں آپ انہیں چھوڑ کر گئے تھے ۔

اپ ڈیٹ: اظہر الحق اور ثاقب نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے کہ اوپر بیان کیے گئے سارے خرابے کی بجائے صرف Windows+L ایک ساتھ دبا دیں تو بھی کام ہو جائے گا ۔ ان دونوں کا شکریہ ۔ :)

Entry Filed under: Tips مشورے. .

4 Comments Add your own

  • 1. اظہرالحق  |  March 6, 2007 at 2:23 pm

    bhai itna lamba kyon kartay hain Window+L kareen aur computer lock;)

  • 2. Saqib  |  March 6, 2007 at 2:23 pm

    it can be done easier by just pressing Window + L key together.

  • 3. بدتمیز  |  March 7, 2007 at 9:47 am

    میرے خیال سے حارث نے یہ نیٹ ورک کمپیوٹرز کے لئے لکھا ہے۔ کیونکہ یہ کمانڈ میرے سیسٹم پر تو نہ چل سکی لیکن ڈومین پر ضرور چلے گی

  • 4. Qadeer Ahmad قدیر ا&hellip  |  March 7, 2007 at 11:01 am

    جی ہاں وہ بتا رہے تھے کہ انہیں یونیورسٹی میں کام کرنے میں یہ مفید ثابت ہوتی ہے

Leave a Comment

Required

Required, hidden

Some HTML allowed:
<a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <pre> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

Urdu TechNews Team

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد