Posts filed under ‘Software سافٹ ویر’

اوپرا ہی اوپرا

سب لوگ اوپرا اوپرا کر رہے ہیں تو میں نے سوچا ذرا ہم بھی اس پر کچھ لکھ ماریں۔
اوپرا صرف 48 گھنٹوں میں فری ہونے کی وجہ سے 1 ملین کی تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہو چکا ہے۔
جبکہ ورژن 8 اپریل میں ریلیز ہونے پر اس سے نصف تعداد میں ڈاؤن لوڈ ہوا تھا۔
اوپرا نے فری ہونے کی حرکت صرف فائر فاکس سے آگے نکلنے کے لئے کی ہے۔
پاکستان میں آپریٹ کرنے والی انٹرنیشنل موبائل نیٹ ورک کمپنی ٹیلی نار کے کیمپس میں اوپرا ایک پروجیکٹ کے طور پر شروع ہوا تھا جو آج دنیا کا تیز ترین ویب براؤزر ہے۔

ستمبر 23, 2005 at 1:26 صبح 1 comment

Opera Free قسط2

 

کل صبح میں نے اوپیرا Opera Browser ڈاؤن لوڈ کیا اور شام کو میں نے FireFox کو ایک عدد ٹھڈا مار کر باہر کر دیا ۔ یہ اقدام Opera Browser کے مفت (Free) ہونے کے بعد کیا ہے ۔ اب آپ کو اوپیرا کے لیے پیسے بھرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی آپ اس پر اشتہارات (Ads) دیکھیں گے ۔ بلکہ یہ بیرونی دراندازی سے بالکل پاک ہوگا ۔ ابھی ڈاؤن لوڈ کیجیے ۔مجھے اوپیرا پہلے بھی پسند تھا مگر مسئلہ اس کی خریداری کا تھا ۔ پہلے یہ لوگ اس کو رجسٹرڈ کرنے کی رقم مانگتے تھے جبکہ حال ہی میں اسے مفت کر دیا ہے ۔ اب آپ اوپیرا کا ورژن 8٫5 مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ۔

Opera Browser کی نمایاں خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں

مختصر 3.8MB کا ڈاؤن لوڈ سائز
نفیس ڈیزائن (Fine Layout)
صفحات کھولنے میں تیز رفتاری
فائر فاکس کی نسبت اوپیرا کا پروگرام جلد کھلتا ہے
ٹیب براؤزنگ (Tabbed Browsing)
بے فائدہ ونڈوز کی روک تھام (Popup Blocker)
ویب سرچ کی (Web Search) کی سہولت ۔ اوپیرا میں Google اور Download.com کے علاوہ کئی دیگر search services پہلے ہی سے موجود ہیں ۔
براؤزر کے اندر موجود ای میل کلائنٹ (Email Client) ، جس کی بدولت آپ کو مزید کسی اور ای میل کلائنٹ کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ براؤزر کے اندر ہی POP, IMAP,News اور IRC چیٹ کی سہولیات موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ آپ اپنے contacts بھی محفوظ کر سکتے ہیں ۔
تصاویر کے دکھانے یا نہ دکھانے کے متعلق آپشن
Gmail کا خود کار تنصیبی نظام (Automatic Configuration Setup)
Notes محفوظ کرنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولیات
Java اور Javascript Console کی سہولت
سسٹم پر کم بوجھ
اس کے علاوہ اور بہت کچھ جو آپ کو اچھا لگے گا

مجھے تو اوپیرا اچھا لگا ہے ۔ آپ بھی اسے ڈاؤن لوڈ کیجیے اور اپنی رائے سے آگاہ کیجیے ۔ کم از کم یہ Internet Explorer اور FireFox سے تو بہتر ہے ۔ فائرفاکس کا شروع شروع میں بہت شہرہ تھا ، مگر اب مجھ پر اس کی اصلیت واضح ہو چکی ہے ۔ اس کے کئی فیچرز IE سے یکسر مختلف ہیں جس کی وجہ سے فائرفاکس کے لیے الگ سے پروگرامنگ کرنی پڑتی ہے ۔ جبکہ اوپیرا کئی معنوں میں انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ملتا ہے ۔

ستمبر 22, 2005 at 1:22 صبح 1 comment

اوپیرا

اوپیرا نے اپنا نیا ورژن آٹھ اعشاریہ پانچ اشتہاری بینر(نشان) کے بغیر فراہم کیا ہے۔عام قیاس یہ ہے کہ اوپیرا نے ایسا اس وجہ سے کیا تا کہ وہ فائرفوکس کا مقابلہ کرسکے مگر اوپیرا کے spoke man ایسا نہیں سمجھتے۔۔۔۔۔۔اوپیرا کے سی ای او کا کہنا ہے کہ اس طرح ان کے موجودہ استعمال کنندہ کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔۔اور ساتھ ہی امید رکھتے ہیں کہ یوں یہ براؤزر دنیا کا دوسرا بڑا براؤزر بن جائے گا۔۔۔اس وقت دو سے تین فیصد انٹرنیٹ براؤزر کے شیئر اس کے پاس ہیں(پہلے نمبر پر مائکروسافٹ کا براؤزر ہے)
ماخذ= اوپیرا

ستمبر 21, 2005 at 11:35 شام 1 comment

وسٹا (Vista) کا پیش منظر

Windows Vista

مائکروسافٹ (Microsoft) کے چیئر مین بل گیٹس (Bill Gates) نے سافٹ ویئر ڈویلپرز کے لیے ونڈوز (Windows) کے نئے ورژن وسٹا (Vista) کا پیش منظر دکھایا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے جن فیچرز کی نمائش کی ہے وہ ذاتی کمپیوٹر (personal computer) کے استعمال میں جدت لائیں گے ۔واضح رہے کہ Windows Vista کو اگلے سال ریلیز ہونا ہے اور اس بات پر ڈویلپرز کافی چیں بہ جبیں ہو رہے ہیں کہ اس کی فراہمی میں اتنی تاخیر کیوں کی جارہی ہے ۔ جبکہ مائکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ تاخیر ونڈوز میں جدید سہولیات ڈالنے کی وجہ سے ہے ۔

ونڈوز وسٹا میں پیش کی جانے والی سہولیات میں درج ذیل شامل ہیں
ڈیسک ٹاپ پر چلنے والی RSS-enabled feeds کی سہولت
ویب لنکس، فائلوں اور فولڈرز کی تلاش (Search) میں بہتری اور تیز رفتاری
انٹرنیٹ ایکسپلورر 7 (Internet Explorer (IE) 7.0) کی ریلیز ۔ IE 7.0 کے فیچرز میں Tabs اور خودکار نظام کے تحت فیڈز کی تلاش اور حفاظت شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ مائکروسافٹ کے مقبول کاروباری پروگرام Office کے نئے ایڈیشن Microsoft Office 12 میں بھی ڈرامائی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ آفس کا نیا ورژن 95 کے ورژن سے یکساں مختلف ہوگا اور اس میں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔

ستمبر 17, 2005 at 1:15 شام تبصرہ کریں


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 13,043 unique visits since 27-02-2007