رینکنگ بڑھائیے


آپ کے بلاگ ، ویب سائیٹ کی سرچ انجن رینکنگ میں روبوٹ کا کردار نہایت اہم ہوتا ہے ۔ گوگل کے بلاگ پر ایک نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جہاں دی گئی معلومات کے ذریعے آپ اپنی ویب سائیٹ کو سرچ انجن میں اعلیٰ مقام دِلا سکتے ہیں ۔ ملاحظہ کیجیے ۔۔۔

پہلی قسط
دوسری قسط

2 comments March 2, 2007

چور کو پکڑیے

یونیکوڈ متعارف ہونے سے پہلے اردو ویب سائیٹیں تصویری (gif) مواد پر مشتمل ہوتی تھیں اور اب بھی اردو ویب سائیٹوں کی اکثریت اردو مواد کو تصاویر کی صورت میں پیش کرتی ہے ۔ یونیکوڈ متعارف ہونے کے بعد جوں جوں اس کی افادیت واضح ہوتی جا رہی ہے ، توں توں یونیکوڈ میں اردو مواد بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔

تصویری اردو کا ایک فائدہ یہ ہے کہ آپ اردو عبارت کے پسِ منظر میں اپنی سائیٹ کا ایڈریس یا کاپی رائیٹ کی معلومات فراہم کر سکتے ہیں ، یوں اگر کوئی آپ کے مواد کو چوری کرتا ہے تو آپ کو بھی کریڈٹ ملتا ہے ۔ لیکن چونکہ یونیکوڈ میں عبارتی (Text) شکل میں تحریریں شائع کی جاتی ہیں اس لیے اسے آسانی سے چوری کیا جاسکتا ہے ۔ آپ کی “خون پسینے” کی محنت آرام سے دوسری ویب سائیٹوں پر استعمال ہوتی رہتی ہے اور آپ کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ کون کون آپ کی تحریروں کو اپنے نام سے شائع کر رہا ہے ۔

اپنے مواد کی چوری کے بارے میں کوئی قدم اٹھانے سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کو معلوم ہو کہ کون کون آپ کی تحریریں چوری کر رہا ہے ۔ چور کو پکڑنے کے لیے ایک ویب سائیٹ CopyScape مفت خدمت فراہم کر رہی ہے ۔ اس ویب سائیٹ کے صفحہِ اول پر جاکر دیے گئے خانے میں اپنے بلاگ یا ویب سائیٹ کا ایڈریس لکھیے ۔ ان کا خود کار نظام انٹرنیٹ کی چھان بین کر کے آپ کو بتا دے گا کہ آپ کی تحریریں چوری ہو رہی ہیں یا نہیں ۔ ایک مخصوص رقم ادا کر کے آپ مزید خدمات بھی حاصل کر سکتے ہیں ۔

3 comments March 1, 2007

دماغ کا کنٹرول

مشرقی چین کے سائنسدانوں نے کبوتر کو اپنی مرضی سے اڑانے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے brain-motor skill کے استعمال سے کبوتر کو احکامات دیے جن پر اس نے پوری طرح عمل کیا ۔

دورانِ پرواز کبوتروں کو دائیں ، بائیں ، اوپر ، نیچے حرکت دینے کے لیے ان کے دماغ میں مائیکرو الیکٹروڈز Micro electrodes لگائے گئے ۔ سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ Su Xuecheng کا کہنا ہے کہ دنیا میں یہ اپنی قسم کا پہلا تجربہ ہے جو کبوتروں پر کامیاب رہا ۔ کہا جا رہا ہے کہ اس تجربے کو جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

ماخذ: CNET

Micro Electrode

1 comment March 1, 2007

ویب سے ایس ایم ایس Web to SMS


اگر آپ انٹرنیٹ سے موبائل پر پیغامات بھیجنا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے ۔ اس وقت کئی ویب سائیٹوں پر ورلڈ وائیڈ ویب سے موبائل پر SMS بھیجنے کی سہولت موجود ہے ۔ مگر یہ دراصل ان کی اپنی محنت نہیں ہے ۔ وہ اصل ویب سائیٹ سے ربط (Link) لے کر اسے اندرونی فریم (Internal Frame) میں لگاتے ہیں اور اشتہارات دکھا دکھا کر آپ کی ناک میں دم کر دیتے ہیں ۔ اور آپ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سہولت وہ فراہم کر رہے ہیں ۔

درج زیل روابط (Links) کے ذریعے آپ براہِ راست اصل ویب سائیٹ پر جا کر Web to SMS کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں ۔

Mobilink Pakistan موبلنک پاکستان
Paktel Pakisan پاکٹیل پاکستان
Telenor Pakistan ٹیلی نار پاکستان
UFone Pakistan یو فون پاکستان
Warid Pakistan وارِد پاکستان کے لیے یہ سہولت موجود نہیں ہے

1 comment February 27, 2007

مائیکروسافٹ کی شامتِ اعمال


آج کل مائیکرو سافٹ کا ستارہ شدید گردش میں ہے ۔ ہر شخص مائیکروسافٹ کی پالیسیوں اور اس کی مصنوعات کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔

ایسے میں ایک دلچسپ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک اے ٹی ایم مشین (ATM Machine) پر “Insert your card to begin transaction” کے الفاظ کی بجائے ایک ڈرائنگ دکھائی دینے لگی ۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس مشین میں Microsoft Windows بطور آپریٹنگ سسٹم کام کر رہی تھی اور اسے اے ٹی ایم کے لیے قابلِ استعمال بناتے وقت اس میں MS Paint کا پروگرام رہنے دیا گیا تھا ۔
ونڈوز میں موجود چور دروازوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کریکر (Cracker) نے اسے ہیک کر لیا اور ونڈوز میں موجود پینٹ پروگرام میں ایک “عمدہ” ڈرائنگ بنا کر سکرین پر ڈسپلے کر دی ۔ اس معاملے سے جہاں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، وہاں یہ ان کے لیے ہنسی کا باعث بھی بن گیا ۔

25 فروری کو مائیکرو سافٹ کو “اُلٹا آنتیں گلے پڑ گئیں” ۔ ایک Toyota FJ Cruiser میں مائیکروسافٹ کی صوتی صنعت “Zune” کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا ۔ ایک گنجان آباد علاقے میں گاڑی میں موجود ساؤنڈ سسٹم سے بلند آواز میں موسیقی نکالی گئی جس نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا ۔ وہ لوگ اشتیاق میں نہیں بلکہ گاڑی والوں کا تیا پانچہ کرنے کے لیے نکلے تھے جنہوں نے ان کی قوتِ سماعت کا امتحان لینا چاہا تھا ۔

Add comment February 27, 2007

Next Posts Previous Posts


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

Urdu TechNews Team

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد