انٹرنیٹ کا بانی، گوگل میں شامل

ستمبر 13, 2005 at 12:54 شام 2 comments

گوگل نے کمپنی کے مستقبل کے تعین کے لیے انٹرنیٹ کے بانی ونٹ سرف کی خدمات مکمل اختیار کے ساتھ حاصل کرلی ہیں ۔ نیٹ کی دنیا کی دیو مالائی شخصیت ونٹ سرف تین اکتوبر سے گوگل میں کام شروع کریں گے اور وہ گوگل کو اس کے کام اور ان ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کی پالیسیوں اور حکمت عملیوں میں مدد دیں گے جو گوگل نے اب تک حاصل کی ہیں ۔ونٹ سرف اب باسٹھ کے ہو چکے ہیں اور وہ انٹر نیٹ پر اس وقت سے کام کر رہے ہیں جب انٹر نیٹ شروع بھی نہیں ہوا تھا ۔ وہ اس نیٹ ورک انجیئرنگ گروپ کے ساتھ کام کرتے تھے، جس نے آرپنیٹ کمپنی قائم کی جو بعد میں انٹرنیٹ کی پیش رو ثابت ہوئی ۔ سرف آرپ نیٹ میں ان تصورات پر کام کر رہے تھے جنہیں ہم اب انٹرنیٹ کے نام سے جانتے ہیں ۔ انہیں اسی بنا پر انٹرنیٹ کا بانی کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہی ٹی سی پی / آئی پی کے وہ کلیے دیے جن سے اس بات کا تعین ہوا کہ کس طرح نیٹ لیبل ڈیٹا کو اِدھر اُدھر منتقل کریں گے ۔ انہوں نےوہ بہت سی ابتدائی تکنیکی دستاویزات تحریر کیں جنہیں آر ایف سیز یعنی تبصرے کی درخواست کا نام دیا جاتا ہے۔

سرف کا کہنا ہے کہ گوگل کے سینیئر سٹاف سے ملنے کے بعد مجھے احساس ہوا ہے کہ کتنا غیر معمولی ٹیلنٹ گوگل میں موجود ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ گوگل فیملی کی عملی اور غیر معمولی تخلیقی صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوئے ہیں ۔

ذریعہ

Advertisements

Entry filed under: Google گوگل.

گوگل کی ڈیجیٹل لائبریری نیپال میں شعبہ اردو بند

2 تبصرے Add your own

  • 1. Harris - حارث  |  ستمبر 14, 2005 از 12:04 صبح

    اسکا مطلب ہے کھ گوگل مزید تبدیلیاں کرے گا۔

    Qadeer shall I design its layout?

    جواب
  • 2. اجمل  |  ستمبر 14, 2005 از 9:54 صبح

    فی الحال یہ اچھی خبر ہے ۔ اچھی حقیقت بننے کا انتظار رہے گا ۔–>

    جواب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: