ونڈوز ویسٹا کے سات ایڈیشنز کا تعارف ( ونڈوز کے گزشتہ ورژنز کے مختصرجائزے کے ساتھ )

ستمبر 19, 2005 at 1:52 صبح 8 comments

مصنف: محمد شمیل قریشی

دنیا کے سب سے بڑے کمپیوٹر سافٹ ویر بنانے والے ادارے مائیکروسوفٹ نے یہ منصوبہ بنایا ہے کہ وہ اپنے مشہور زمانہ آپریٹینگ سسٹم ونڈوز کے نۓ ورژن ونڈوز ویسٹا ( جس کا خفیہ نام پہلے لانگ ہارن رکھا گیا تھا ) کے سات ایڈیشن پیش کرے گا ۔ وینڈوز ویسٹا کے یہ ایڈیشنز انتہائی عمدہ خواص کے حامل ہونگے ۔
مائیکروسوفٹ ، ونڈوز ویسٹا کے ساتوں ایڈیشنز 2006 ء کی گرمیوں میں پیش کرے گا ۔

 

ونڈوز کے گزشتہ ورژنز کا مختصرجائزہ

ایک اندازے کے مطابق ونڈوز آپریٹینگ سسٹم دنیا کے 90 فیصد کمپیوٹروں میں نصب ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ونڈوز کا ہرنیا ورژن اپنے عالم گیر اثرات مرتب کرتا ہے ۔ مائیکروسوفٹ کے مطابق ، ونڈوز ویسٹا کمپیوٹر کی دنیا میں ویسا ہی انقلاب برپا کریگا جیسا ونڈوز 95 کی آمد پر ہوا تھا ۔

مائیکروسوفٹ ونڈوز 95 ۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ونڈوز 95نے کمپیوٹر استعمال کرنے والوں کو ایک نئی جہت دی ۔ ونڈوز 95 نے کمپیوٹر صنعت کے سوچنے کے انداز کو یکسر بدل کے رکھ دیا ۔ ونڈوز 95 نے کمپیوٹر کی تاریخ میں پہلی بار انتہائی خوبصورت اور انتہائی آسانی سے سمجھ میں آجانے والے یوزر انٹرفیس سے دنیا کو روشناس کیا ۔ ونڈوز 95 نے ہمیں ڈوس ( ڈسک آپریٹینگ سسٹم ) سے آزادی دی اور ساتھ ہی ڈوس سے ہم آہنگی ( کمپیٹیبیلیٹی ) بھی ۔ یہ چیز ونڈوز 3-1 اور اس کے بعد والے ورژنز میں نہ تھی ۔ ونڈوز 95 ، ڈوس ( ڈسک آپریٹینگ سسٹم ) کے بعد سب سے اعلی آپریٹینگ سسٹم تھا ۔ ونڈوز 95 نے ہمیں فائلوں کے لمبے نام رکھنے کے قابل بنایا ۔ونڈوز 95 نے ایک کمپیوٹر کو یہی خوبصورت یوزر انٹرفیس قائم رکھتے ہوے روسرے کمپیوٹروں سے جڑ جانے کے قابل کیا ۔اس سے ایک کمپیوٹر استعمال کنندہ دوسرے کمپیوٹر کی فائل اور کچھ پرگرامز کو یوں استعمال کر سکتا تھا جیسے اپنے زاتی کمپیوٹر کو استعمال کر رہا ہو ۔ ونڈوز 95 میں موجود پلگ ائینڈ پلے کے نظام نے پہلی بار کمپیوٹر کو اس قابل بنایا کہ وہ خود بہ خود ساونڈ کارڈ ، سی ڈی روم اور دوسرے پرزوں ( ھارڈ ویر ) کو ڈھونڈے اور ان کے سافٹ ویر کو مناسب جگہ پر نصب ( انسٹال ) کر سکے ۔ آپ کمپیوٹر کے سلسلے میں بہت سی چیزوں سے پہلے ہی واقف ہونگے کیونکہ یہ خواص تو آج کے دور کے سب کمپیوٹروں میں موجود ہیں ۔ میں یہاں جرنل نالج کے لیے ان کے لیے لکھ رہا ہوں جو یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آج کے جدید ونڈوز میں ان خواص کی بنیاد کن ورژنز میں کی گئ اور وہ کن کن مراحل سے گزرتے ہوۓ موجودہ شکل تک پہنچے ۔

مائیکروسوفٹ ونڈوز 98 ۔
مائیکروسوفٹ نے جون ، 1998ء میں ونڈوز 98 کو پیش کیا ۔ ونڈوز 98 کو بھی بہت پزیرائی حاصل ہوئی ۔ ناقدین کی راۓ میں ونڈوز 98 کو ونڈوز 95 کے سروس پیک کی شکل میں پیش کیا جانا چاہۓ تھا ۔ونڈوز 98 نے خریداری کے حصاب سے ونڈوز 95 کہیں پیچھے چھوڑ دیا ۔ ونڈوز 98 میں وہ تمام کے تمام مسائل حل کر دیۓ جو ونڈوز 95 پاۓ گۓ تھے ۔ ونڈوز 98 نے انٹرنیٹ کے استعمال کو مزید آسان کر دیا ۔اس کے علاوہ درج زیل خواص شامل کیے گۓ ۔ نۓ سسٹم ٹولز ، فیٹ 32 ، ڈیسک کلین اپ ، ڈیسک ڈی فریگمینٹری ، ڈرایو کنورٹر ( فیٹ 16 کو فیٹ 32 میں بدلنے کا نظام ، جس سے ہارڈ ڈرایو میں میں مزید جگہ پیداہو جاتی تھی ۔انٹرنیٹ کے یہ فوایئد سامنے آۓ ۔ فرنٹ پیج اکسپریس ( آسانی سے ویب سایٹ بنانے کا پرگرام ) ، مایئکروسوفٹ والیٹ ( انٹرنیٹ پر خریداری کرنے کا محفوظ زریعہ ) ، پرسنل ویب سرور ، ریل آڈیو پلیر کی موجودگی ، ویب پبلیشینگ وزرڈ ( ویب پر باآسانی صفہے شایہ کرنے کا نظام ) ، ونڈوز اپ ڈیٹ ( ونڈوز کا مشہور زمانہ خود با خود تازہ خصوصیات حاصل کرنے کا نظام ) ، توانای بچانے اور ہر وقت چالو رہنے کا نظام ، مزید بہتر ڈیسک ٹاپ تھیمز اور سکرین سیورز کی معاوت ( سپورٹ ) ، آن لائن سرویسز کا آسان حصول ، ایک سے زیادہ مانیٹروں بیک وقت استعمال کرنے کا نظام ۔ یہ تمام خصوصیات اس زمانے کے لحاض سے حیران کن تھیں ۔

مائیکروسوفٹ ونڈوز 2000 اور مائیکروسوفٹ ونڈوز ( می ) ۔
نئ صدی کی شروعات پر آپریٹینگ سسٹم ونڈوز 2000 پیش کیا گیا ۔اس کو کاروباری حلقوں نے اس کے زیادہ مستحکم ہونے کے سبب بہت سراہا ۔
مائیکروسوفٹ نے ایسی سال گھریلو صاریفین کے لیے ونڈوز ( می ) تیار کیا ۔ اس بات کو زہن میں رکھتے ہوے کہ اب دوبارہ ونڈوز 98 جیسا حشر ونڈوز ( می ) کے ساتھ نہ ہو درجزیل خواص پیش کئے گیے۔ بینظیر ہارڈویر اور سوفٹ ویر ہم آہنگی ( کمپیٹیبیلیٹی ) ، سسٹم ریسٹور ، بیتر مدد اور معاونت ، آٹو اپڈیٹ اور نیا اور مزید خوبصورت یوزر انٹرفیز ۔ لیکن پھر بھی بہت سے افراد نے اس کے مقابلے میں ونڈوز 2000 اور ونڈوز 98 کو ترجیح دی ۔

مائیکروسوفٹ ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) ۔
مائیکروسوفٹ کامشہور زمانہ آپریٹینگ سسٹم ونڈوز ( ایکس پی ) 2001 میں منظرعام پر آیا تھا۔ اس کو دو عام اقسام میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلا اور خاص ایڈیشن ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) تھا ۔ یہ ونڈوز کا انتہائی مستحکم اور اصل ایڈیشن تھا ۔ مستحکم اس طرح کہ ایپلیکیشن کے کریش ہونے پر پورا آپریٹینگ سسٹم متاثر نہیں ہوتا تھا ۔ اس کو خاص طور پر دفاتر میں استمال کرنے کی غرض سے بنایا گیا تھا ۔ ونڈوز (ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) دراصل ونڈوز 2000 کا ارتقائی جانشین تھا ۔ کہا جاتا ہے کہ ونڈوز (ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) نے ونڈوز 98 سے بہتر سے بہتر کمپیوٹر کھیلیں کھیلنے کی استطاعت حاصل کی اور ویڈوز 2000 سے مستحکم اور قابل انتظام کرنیل حاصل کیا ۔ اس میں نیا فائل سسٹم ( این ٹی ایف ایس ) بھی پیش کیا گیا ۔ یہ فائل سسٹم کمپیوٹر پر موجود فائلوں کے استعمال کو مزید صحیح طرح سے نبٹاتا ہے اور ان تک بہتر رسائی رکھتا ہے ۔ ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) کی بدولت دنیا نے آخر کار قدیم ڈوس والے ڈسک آپریٹینگ سسٹم سے چھٹکارا حاصل کیا ۔ ونڈوز ایکس پی نے یونی کوڈ کو بہتر طرح سے اپنایا ۔ جس سے اردو جیسی پیچیدہ فونٹس رکھنے والی زبانوں نے بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی میں فروغ حاصل کیا ۔
مائیکروسوفٹ ونڈوز ( ایکس پی ھوم ایڈیشن ) ۔نۓ ونڈوز کا دوسرا ایڈیشن ونڈوز ( ایکس پی ھوم ایڈیشن ) تھا ۔ جو اسم بامسمّی تھا ۔ یعنی گھریلو استعمال کے لیۓ ۔ یہ ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) کا ہلکا ایڈیشن تھا ۔ اس میں سے ونڈوز (ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) کے بیشتر آہم خواص ختم کر دے گۓ تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسے ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) سے آدھی قیمت پر فروخت کیا گیا ۔ لیکن دنیا نے ونڈوز ( ایکس پی ھوم ایڈیشن ) کوقبول نہیں کیا اور کمپیوٹر سے متعلق بڑے بڑے رسالوں نے اپنے تنقیدی مضامین میں قائرین کو ونڈوز ( ایکس پی ہوم ایڈیشن ) نہ خریدنے کا مشورہ دیا ۔
مائیکروسوفٹ ونڈوز ( ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن )
بعد میں ونڈوز ( ایکس پی ھوم ایڈیشن ) کی عالمی سطح پر ناکامی پر خفت مٹانے کی غرض سے مائیکروسوفٹ نے ونڈوز ( ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ) پیش کیا ۔ یہ ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) کا جانشین تھا ۔ لیکن گھریلوسطح پر پزیرائی حاصل کرنے کے لیے اس میں مزید ایسے خواص جمع کیے گۓ جو گھریلو کمپیوٹر استعمال کنندگان کو پسند تھے ۔ یہ دنیا کا پہلا گھریلو آپریٹینگ سسٹم تھا جس کو محض ایک ریموٹ کنٹرولر کے زریعے بھی استعمال کیا جا سکتا تھا ۔ اس سے گھر کے باقی ماندہ آلات بھی جوڑے جا سکتے تھے ۔ جیسے نام ے ظاہر ہے ، اس میں ڈیجیٹل تفریح طبع کے تمام ذرائع یک جا کر دۓ گیے ۔ یہ ایڈیشن انتہائی طاقتور کمپیوٹر استعمال کنندگان ، ڈیجیٹل تفریح طبع کی ٹیکنالوجی پر اثرانداز ہونے والے افراد ، کمپیوٹر کھیلیں کھیلنے والے افراد ، ڈیجیٹل تفریح میں گہری دلچسپی لینے والوں نے بہت سراہا ۔

لیکن ونڈوز ( ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ) ، صرف خصوصی آلات سے نصب شدہ کمپیوٹر ہی سے صد فیصد فائدہ اٹھا سکتا تھا ۔ لیکن خصوصی آلات سے نصب شدہ کمپیوٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی تھیں ۔ ایسی لیے اس طرح کے کمپیوٹرز مغربی دنیا کے صرف ان ہی گھرانوں کی زینت بنے جہاں دولت کی کچھ زیادہ ہی ریل پیل تھی ۔ نتیجے کے طور پر ونڈوز ( ایکس پی میڈیا سینٹر ایڈیشن ) کی زیادہ خریداری نہیں ہوئی اور زیادہ تر لوگوں نے ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن ) پر ہی اکتفا کیا ۔
ونڈوز ویسٹا کی اقسام اور ان کے خواص ۔
ونڈوز ویسٹا کے عموماّّ دو قسم کے ایڈیشن ہونگے ۔ یہ تقسیم سطحی طور پر تو ویسے ہوگی جیسے آج کل کے ونڈوز (ایکس پی ) میں پائی جاتي ہے ۔ فرق صرف اتنا ہوگا کہ ان دو عام ایڈیشنز ( یعنی ھوم اور پروفیشنل ) کو بھی مزید تین تین اقسام میں بانٹا جاۓ گا ۔ ہر قسم اپنے خاص خواص رکھے گی ۔ان اقسام کے نام اور ان میں پائے جانے والے خواص مندرجہ زیل ہیں ۔

عام گھریلو استعمال کے لیے تین ایڈیشن تیار کیے جائینگے ۔ 1 ۔ ونڈوز ویسٹا ( سٹاٹر ایڈیشن ) ۔
یہ ایڈیشن انتہائي کم قیمت کمپیٹروں کے لیے بنایا گیا ہے ۔ یہ ایڈیشن صرف 32 بٹ ورژن ہوگا ۔ یعنی اس کو صرف 32 بٹ طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر ہی چلا پائینگے ۔ اس میں بیک وقت صرف تین ایپلیکیشنز یا تین کھڑکیاں ہی کھل پائینگیں ۔ ونڈوز ویسٹا ( سٹاٹر ایڈیشن ) میں ایسے بہت سے آہم اور اعلی خواص موجور نہیں ہوں گے جوونڈوز ویسٹا کے باقی کے ارکان کو موجودہ ونڈوز سے ممتاز کرتے ہیں ۔
2 ۔ونڈوز ویسٹا ( ھوم بیسک ایڈیشن ) ۔
یہ ایڈیشن ان گھرانوں کے لیے ہوگا جو اچھی قسم کا کمبیٹر تو خرید سکتے پر زیادہ قیمتی نہیں ۔ اس میں ونڈوز فائر وال؛ ونڈو کا خود حفاظتی نظام ؛ بنا تار کے دوسرے کمپیوٹروں سے محفوظ تعلق قائم کرنے کا نظام ۔ کمپیوٹر پر پدری نظم و نسق ( پیرینٹل کنٹرول ) کا نظام ؛ ونڈوز کا زاتی طور پر وائرس سے بچاو یا ختم کرنے؛ زبردستی مسلط شدہ خطوط سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور جاسوسی پرگراموں کو پکڑنے یا ختم کرنے کہ نظام موجود ہو گا ۔ آر ایس ایس کی معاونت موجود ہوگی اور پی ٹو پی میسنجر بھی ہو گا ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورژنوں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ دونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائینگے ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک وقت میں ایک ہی پروسیسراستعمال کر سکے گا ۔
3 ۔ونڈوز ویسٹا ( ھوم پریمیم ایڈیشن ) ۔
ونڈوز کا یہ ایڈیشن ونڈوز ( ایکس پی میڈیا سنٹر ایڈیشن ) کا جانشین ہوگا ۔ اس ایڈیشن میں ونڈوز ویسٹا کی تقریباّّ تمام اہم انفرادی خصوصیات پائی جائینگیں ۔ اس میں اوپر بیان کردہ ونڈوز ایڈیشنوں کی خصوصیات جمع ہونگیں اور مندرجہ زیل اضافی خصوصیات پائی جائینگی ۔ اس میں ذاتی طور پر کیبل کارڈ معاونت ( سپورٹ ) کا نظام ؛ ڈی وی ڈی کی وڈیو بنانے کی معاونت ( سپورٹ ) کا نظام ؛ ڈی وی ڈی کی نقل تیار کرنے کی معاونت کا نظام ؛ آسانی سے حرکت پذیری ( موبیلیٹی ) اور اس سے منسلک لامحدود خصوصیات میں معاونت کا نظام موجود ہوگا ۔ جیسے خود بہ خود دوسرے آلات سے بغیر کسی تار کے تعلق قائم کرنا ۔ یہ ونڈوز ویسٹا خاندان کا پہلا رکن ہو گا جس میں ایرو یوزر انٹرفیس اپنایا جاۓ گا ۔ ایرو ، ونڈوز کو استعمال کرنے کا نیا نظام ہے ۔ جس سے ونڈوز کے ظاہری نقش و نگار اور زیادہ پرکشش ہو جائیں گے ۔ اور ہاتھ کے ہاتھ ونڈوز میں برق رفتاری بھی پیدا ہوگی ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورژنوں میں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ دونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائینگے ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔

عام کاروباری استعمال کے لیے ونڈوز ویسٹا کے تین ایڈیشن تیار کیے جایں گے ۔

4 ۔ونڈوز ویسٹا ( پروفیشنل ایڈیشن ) ۔
کے ونڈوز ( ایکس پی پروفیشنل ) کا جانشین ہوگا ۔ اس میں پہلے بیان کردہ ایڈیشنز کی لگ بھگ تمام خصوصیات موجود ہونگیں ۔ یہ وینڈوز کا ایک بہت طاقتور ، نہایت قابل اعتماد اور محفوظ ایڈیشن ہوگا ۔ یہ تاجر برادری اور ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار کو زہن میں رکھ کے بنایا جاے گا جس کا تعلق کسی نا کسی طرح سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ہے ۔ اس میں انٹرنیٹ ڈومین سے خود با خود جا ملنے اور روسری انتظامی خصوصیات ہونگیں ۔ اس میں انٹرنیٹ کے ایسے پروٹوکولز کے ساتھ ہم آہنگی بھی پائی جاۓ گی جن کا تعلق ماکروسافٹ سے نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں مزید ایسی خصوصیات شامل ہؤنگیں جن سے دور بیٹھے کاروباری افرار کو اپنے دفاتر اور کاروبار کو چلانے میں مدد ملے گی ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورزنوں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ رونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائنگے ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔

5 ۔ونڈوز ویسٹا ( سمال بزنس ایڈیشن ) ۔
یہ ایڈیشن ان کاروباری اداروں کے لیے ہوگا جن کوانفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق عملے کی ضرورت نہ ہو ۔ یہ ایڈیشن ونڈوز ویسٹا کے پروفیشنل ایڈیشن سے بھی عمدہ ہوگا ۔ یہ اپنے ہی انفرادی خواص رکھے گا ۔ جیسے بیک اپ اور فائلوں یا پرگراموں کی پرچھائی تیار کرکےاسے علحیدہ سے استعمال میں لانے کا نظام ۔ پی سی فیکس اور پی سی کو تقتطیع ( سکین کرنے ) کا نظام ۔مائیکروسوفٹ اس کے علاوہ بھی اس میں بہت سے نئے خواص ڈالنا چاہتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں گائیڈیڈ ٹوور ہوگا اور ایسی براہ راست سروسز مہیا کی جائینگی جن کے حصول کے لیے استمال کنندہ ، ادارے کو پہلے ہی سے رقم فراہم کرے گا ۔ اس میں ایک سے زیادہ کمپیوٹروں کی صحت قائم رکھنے کا نظام ( جس کو ونڈوز ون کیر کا نام دیا گیا ہے ) ونڈوز کا ذاتی طور پر وائرس سے بچاؤ یا ختم کرنے؛ زبردستی مسلط شدہ خطوط سے چھٹکارہ حاصل کرنے اور جاسوسی پرگراموں کو پکڑنے یا ختم کرنے کی خصوصیات لیے ہوۓ ہوگا ۔ اس ونڈوز کے استعمال کنندہ کو مائیکروسوفٹ انفرادی مدد فراہم کرے گا ۔ اس ونڈوز کے ممبران کو کم قیمت میں اونچے درجے کے ونڈوز ایڈیشن خریدنے کی اجا زت ہو گی ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورژنوں میں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ دونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائینگے ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔

6۔ونڈوز ویسٹا ( انٹرپرائز ایڈیشن ) ۔
ضخیم انٹرپرائزز استعمال کریں گی جن کا کاروبار اس دنیا کے طول وعرض میں پھیلا ہوا ہے ۔یہ ایڈیشن ونڈوز ویسٹا کے پروفیشنل ایڈیشن سے عمدہ ہوگا ۔ اس کی خاص خوبی یہ ہوگی کہ اس کے زریعے کسی ایک فائل یا پرگرام کی پرچھائی تیار کرکےاسے بیک وقت مختلف خطؤں میں موجود افراد اپنی اپنی زبان اور اپنے اپنے انداز سے استعمال کر سکیں گے ۔ یہ ایک انتہائی پیچیدہ نظام ہو گا ۔ ونڈوز کا یہ ایڈیشن اس کام کو خوش اصلوبی سے سر انجام دیگا ۔ اس خاصیت کے فوائد عالم گیر ہوں گے ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورژنوں میں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ دونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائینگے ۔ یہ ایڈیشن اپنے خواص کی بدولت ونڈوز کے باقی تمام اراکین سے ممتاز رہے گا ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔
7 ۔ونڈوز ویسٹا ( الٹیمیٹ ایڈیشن ) ۔
مائیکروسوفٹ کی جانب سے کبھی بھی پیش کیے جانے والے بہتر ایڈیشنز سے بہترین ہو گا ۔ اس کے بارے میں یہ کہنا بجا ہو گا کہ نہ کسی کان نے سنا، نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی دل میں اس کی خواہش پیدا ہوئی ۔ اس میں ونڈوز ویسٹا ( ھوم پریمیم ایڈیشن ) اور ونڈوز ویسٹا ( پروفیشنل ایڈیشن ) کی خصوصیات بدرجہ اتم موبود ہونگیں ۔اس میں مندرجہ زیل خواص موجود ہونگے ۔ کمپیوٹر کھیلوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کا نظام ۔ پوڈکاسٹ کرنے کی نئ یوٹیلیٹی ۔ لامحدود موسیقی اور فلمیں وصول ( ڈا‎‎ؤن لوڈ ) کرنے کی اجازت ۔ اور ایسی طرح کی انفرادی سرویسز ۔ انٹرنیٹ پر سپوٹ لائٹ ، تفریہی سوفٹ ویرز اور لامحدود ایسی تھیمز جن کو زاتی پسند نا پسند کے تحت بدلا جا سکے ، وصول ( ڈا‎‎ؤن لوڈ ) کرنے کی اجازت ۔ یہ ایڈیشن انتہائی طاقتور کمپیوٹر استعمال کنندگان ، ٹیکنالوجی پر اثرانداز ہونے والے افراد ، کمپیوٹر کھیلیں کھیلنے والے افراد ، ڈیجیٹل تفریح میں گہری دلچسپی لینے والوں اور طلباء کی ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوۓ تشکیل دیا گیا ہے ۔ یہ ایڈیشن/64 / 32 بٹ دونوں ورژنوں میں موجود ہوگا ۔ یعنی اس کو 64 اور 32 بٹ دونوں طرح کی طرز تعمیر رکھنے والے کمپیوٹر چلا پائینگے ۔ ونڈوز کے اس آپریٹینگ سسٹم کو ایک یا دو پروسیسرز بیک وقت استعمال کر سکیں گے ۔
این ایڈیشنز ۔
آخرکار مائیکروسوفٹ این ایڈیشنز کے نام سے آپریٹینگ سسٹمز کے کئی ایک ارکان بھی تیار کرے گا جو یورپی منڈیوں میں لاگو اینٹی ٹرسٹ قانون کے عین متابق ہوں گے ۔ ان آپریٹینگ سسٹمز میں ونڈوز میڈیا پلیر اور ڈیجیٹل تفریحی پرگرام موجود نہیں ہوں گے ۔

ونڈوز ویسٹا کےخوشگوار استعمال کے لیے کمپیوٹر کے پرزوں کی کم از کم ماہیت ۔
مائیکروسوفٹ نے ابھی تک یہ بیان نہیں دیا کہ ونڈوز ویسٹا کے استعمال کے لیے کمپیوٹر کے عاہم پرزوں کی کم از کم ماہیت کیا ہوگی ۔ اس سلسلے میں اتنا کہا گیا ہے کہ 2005 ء میں خریدے گیے اکثر کمپیوٹر ونڈوز ویسٹا کےخوشگوار استعمال کے کابل ہوں گے ۔ اس طرح کمپیوٹر کے عاہم پرزوں کی کم از کم ماہیت کی سلسلے میں مندرجہ زیل حقائق سامنے آتے ہیں ۔
پروسیسر کی رفتار = 3 گیگاہٹز ( 3000 میگا ہٹز ) یعنی intel کے 350 نمبر رکھنے والے پروسیسرز جن کی مزید تکنیکی ماہیت یہ ہے
( front side bus = 800 1mb cachae )
ریم ( RAM ) ‏ کی مقدار = 512 میگا بائٹ
screen resolution یا بصری تہریک = 1024 تا 768 پکسلز
تنصیب کے لیے کم سے کم جگہ = 3 گیگابائٹ ( 3000 میگا بائٹ )
مانیٹر کی کم از کم جسامت = 17 اینچ
ایک اچھی نسل کا ویڈیو کارڈ = N.Vidia GTX 6600

Advertisements

Entry filed under: Articles مضامین.

xxx. ڈومین نیا worm

8 تبصرے Add your own

  • 1. قدیراحمد رانا Qadeer Ahmad Rana  |  ستمبر 19, 2005 از 8:28 صبح

    Weldone Shameel Zabardast. Bohat acha kaam kiya hey aap ney. All the work looks like an original journalist’s

    جواب
  • 2. شعیب صفدر  |  ستمبر 19, 2005 از 3:51 شام

    خؤب لکھا ہے!زبردشت۔۔۔کابی محنت کی ہے۔۔۔۔

    جواب
  • 3. شعیب صفدر  |  ستمبر 19, 2005 از 3:53 شام

    خوب محنت کی ہے۔۔۔کافی اچھا لکھا ہے زبردست۔

    جواب
  • 4. bdtmz  |  ستمبر 19, 2005 از 5:04 شام

    brilliant work 🙂 u rock!
    btw win vista wont out in summer 2006 its scheduled for the holiday season and wud arrive somewhere arnd novmeber 2006 u might have read abt the oem realease which is scheduled for june 2006 🙂

    جواب
  • 5. Harris - حارث  |  ستمبر 22, 2005 از 12:53 صبح

    well done, zabar dast, khoob mehnat ki hai.

    I like it.

    جواب
  • 6. محمد شمیل قریشی  |  ستمبر 23, 2005 از 11:01 صبح

    آپ احباب کی پزیرائی کا بہت بہت شکریہ ۔

    جواب
  • 7. کلیم فاروقی  |  نومبر 9, 2005 از 5:36 شام

    خؤب لکھا ہے!زبردشت۔۔۔کابی محنت کی ہے۔۔۔۔

    جواب
  • 8. عبدالوحید  |  نومبر 12, 2005 از 3:34 شام

    محمد شمیل قریشی صاحب
    اسلام علیکم
    میر لی ی سب کچھ بالکل نیا ھے۔ اس سے پہلے میں یہ سب نہیں جانتا تھا۔ اصل میں مجھ جیسے لوگ صرف ونڈوز استعمال کرنا ہی جانتے ہیں لیکن اس کا بیک گراؤنڈ اور اس کا اصل مقصد نہیں جانتے۔
    آپ کا بہت بہت شکریہ۔

    جواب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: