Msn پر نئی پوسٹ سے دوستوں کو مطلع کريں

ستمبر 22, 2005 at 3:39 صبح تبصرہ چھوڑیں

Msn Spaces پر جب بھی کوئی نئی پوسٹ کی جائے تو ہمارے ميسنجر ميں موجود لوگوں کو خودکار طريقہ سے اس سے آگاہی ہو جاتی ہے ۔ ليکں ہم Msn Spaces کا استعمال کرتے ہوئے اپنے بلاگر کی نئی پوسٹ کو بھی اپنے مسينجر پر دکھا سکتے ہيں اور اس طرح زيادہ لوگوں کو اپنے بلاگر پر گھير کے لا سکتے ہيں ۔ اس کے لئے ہميں اپنے spaces اور بلاگر کی settings ميں کچھ تبديلياں کرنا ہوں گی۔ جو درج ذيل ہيں۔

  • اپنے Msn spacesميں داخل ہوں اگر آپ نے اکاؤنٹ پہلے سے نہيں بنايا ہوا تو اب بنا ليں۔ بالکل مفت ہے کونسا کوئی پيسے لگ رہے ہيں۔ وہاں آپ کو دائيں جانب settings لکھا نظر آئے گا۔ اگر پہلی بار ميں نظر نہيں آئے تو غور سے ديکھيے لکھا ہوا ہو گا مجھے بھی عينک لگا کر نظر آيا تھا۔ جی تو جناب اب نظر آ گيا؟ اچھا اب وہاں کلک کريں اور اب آپ کو E-mail Publishing کا بٹن نظر آئے گا وہاں جائيں اور turn on e-mail publishing پر نشان لگا ديں۔ دوسرے حصے ميں اپنا وہ ای ميل لکھيں جو آپ نے اپنے بلاگر کے کھاتے ميں ديا ہوا ہے۔ اوہ کيا ياد نہيں کوئی بات نہيں جناب آپ بلاگر کے کھاتے ميں داخل ہوں اور وہاں دائيں جانب سے اپنی پروفائل کو ديکھيں وہاں آپ کو نظر آ جائے گا۔ اب تيسرا حصہ آتا ہے word verification کا يہاں اپنی مرضی کا لفظ لکھيں۔ اب چوتھے حصے کی جانب آتے ہيں وہاں Publish entries immediately پر نشان لگائيں۔ ليجيے جناب پانچويں حصہ ميں آپکو ايک ای ميل بتايا جائے گا اسکو ذہن نشين کر ليں يا لکھ ليں مگر کسی کو بتائے گا نہيں کيونکہ جس کو وہ ای ميل پتا ہو گا وہ آپکے spaces پر کچھ بھی لکھ سکتا ہے۔ چلو جی spaces پر ہمارا کام ختم شُد۔

  • اب اپنے بلاگر کے کھاتے کو کھوليں اور اپنے بلاگ کے مرکبات (settings) پر جائيں وہاں آپ E-mail پر تشريف لے جايے اب آپ کو BlogSend Address لکھا نظر آئے گا تو جناب وہاں جو e-mail آپ کو Spaces کے پانچويں درجے ميں ديا گيا تھا جس کے بارے ميں ميں نے ابھی اوپر کہا تھا ياد رکھنا ہے مگر کسی کو بتانا نہيں اور آپ خود ہی بھول گئے واہ جناب ۔ وہ email يہاں لکھ ديں اور اپنے بلاگر ميں اسے محفوظ کر کے بلاگ کو ازسرِنو ترتيب (Republish) کر ديں۔۔ بس جناب اب آپ جو پوسٹ بھی لکھيں گے آپکے Msn ميں موجود لوگوں کو اسکا پتا چل جائے گا۔

ہدايات۔ اپنے ايم ايس اين سپيسِز کی settings ميں ان کو public پر کر ديں اور تبصرہ جات اور trackbacks کو معطل(turn Off) کر ديں تا کہ وہاں جو بھی آپکے ايم ايس اين سے تشريف لائے تو سيدھا آپکے بلاگر کے کھاتے پر آ جائے۔

ايک اور بات جس کے بارے ميں ميں غير يقينی صورتحال کا شکار ہوں کہ آيا ايم ايس اين سپيسِز 25MB سے کم والے صارف کو بلاگ کی سہولت ديتا ہے يا نہيں۔ اگر نہيں تو تبصرہ ميں بتا ديجيے گا کہ ميں بتا سکوں آپ 25MB جگہ کيسے حاصل کر سکتے ہيں۔ شکريہ کی کوئی ضرورت نہيں ايسا چلتا رہتا ہے۔

والسلام

Advertisements

Entry filed under: Blogging بلاگنگ.

Opera Free قسط2 اوپرا ہی اوپرا

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: