نیا ٹیمپلیٹ

ستمبر 28, 2005 at 1:47 شام 11 comments

السلام علیکم۔
اردو ٹیک کے نامہ نگار اور قارئین اس نئے ٹیمپلیٹ کو دیکھ کر حیران اور بعض پریشان ہونگے۔ لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اردو ٹیک کے ٹیمپلیٹ کی ذمہ داری میں نے رضاکارانہ طور پر اپنے کاندھوں پر لی تھی اور قدیر نے بڑے بھائی کی طرح عزت کرتے ہوئے پورا بلاگ میرے رحم و کرم پر چھوڑ دیا تھا۔ شکريہ قدیر۔

بعض مصروفیات کی وجہ سے مجھے اس کا ٹیمپلیٹ بنانے میں تاخیر ہو گئی۔ اور دوسری وجہ اس کو اک نئي پہچان دينے اور تمام براؤزرز کے ليے يکساں بنانے پر بہت وقت صرف ہوا۔ دراصل يہ سارا کوڈ نوٹ پیڈ میں لکھا گيا ہے۔ فرنٹ ٫پیج کے ایچ ٹی ایم ایل ایڈیٹر کی بھي مدد لي گئي ہے۔
ابھی اس میں کافی تصحيح کی گنجائش ہے۔ چنانچہ آپ لوگوں سے التماس ہے کہ اس کی کمزوریوں اور نقائص کو ڈھونڈيے اور مجھے آگاہ کیجيۓ۔ میرا ایمیل ایڈریس اوپر روابط میں ديا گيا ہے۔ کسی قسم کی پریشانی کی صورت میں میں پیشگی معذرت چاہتا ہوں۔
ابھی آر ایس ایس ٹو فیڈ اور اسکی ایکس ایم ایل چیک کرنی ہیں۔ يہ ٹیمپلیٹ کچھ حد تک ایکس ایم ایل ہے۔
اب آپ کو لکھتے وقت کوئی فونٹ سیلیکٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ البتہ میں اس ٹیمپلیٹ کے خفیہ فنکشن بنا کر آپ کوجلد آگاہ کروں گا۔ تمام نامہ نگاروں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں جو کہ اس نئے اخبار کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اور قارئین کرام کا بھی جوکہ ہماری ہمت بندھائے ہوئے ہیں۔

بڑھتے رہیئے، کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

ایڈیٹر
اردو ٹیک نیوز۔
harris

Advertisements

Entry filed under: Miscellaneous متفرق.

گوگل سات برس کا ہو گيا ہے۔ انٹرنیٹ فون میں ہیکروں کی دلچسپی

11 تبصرے Add your own

  • 1. قدیراحمد رانا Qadeer Ahmad Rana  |  ستمبر 26, 2005 از 3:09 شام

    حارث تم ہمیشہ ایسے کام کرتے ہو جس کی مجھے داد دینی پڑتی ہے ۔ بہت زبردست کام کیا ہے ۔ بہت بہت شکریہ

    اور میں تم سے ایک سال چھوٹا ہوں ، لہٰذا مجھے بڑا بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ 🙂

    جواب
  • 2. Danial  |  ستمبر 26, 2005 از 5:37 شام

    بہت اچھا ٹیمپلیٹ ہے۔ سائیڈبار میں حاصل کیجئیے کو اگر ڈاؤن لوڈ سے ریپلیس کردیں تو اچھا رہے گا۔ اور جب آپ نے پوسٹ کے ٹائٹل سے پہلے ڈیٹ اور بعد میں مصنف کا نام دے دیا ہے تو پھر دوبارہ نیچے دینے کی کیا ضرورت ہے؟ اچھا ہوگا اگر پوسٹ کے ٹائٹل کو لنک بنادیں کیونکہ اکثر لوگ وہاں کلک کرتے ہیں۔

    جواب
  • 3. Harris - حارث  |  ستمبر 27, 2005 از 9:29 صبح

    قدیر اسی ليئے تو شکريہ کيا کہ تم نے بڑے بھائی کو اس بلاگ کی اکھاڑ پچھاڑ کی اجازت دی ہے۔
    دانیال بھائی آپ کی آراء نوٹ کر لیں ہیں۔ مزید آراء آنے پر ایک ساتھ تبدیلیاں کروں گا۔ٹیمپلیٹ کے مطابق پوسٹ ٹائيٹل میں ٹريک بیک ڈالنے سے پوسٹ کے آخر میں ”ذريعہ”کا لنک آجاتا ہے۔ چنانچہ ٹائیٹل میں پوسٹ کا پرما لنک [مستقل پتہ] ڈال دوں گا۔نشاندہی کا شکريہ۔
    فہد خان نے اس میں ہوم کے لنک کی کمی کا شکوہ کيا ہے۔ نوٹ کر لیا گیا ہے۔

    جاوا سکرپٹ کی کچھ تصحیح اور بہت ساری لنکنگ بھی باقی ہے۔
    مثلاً یہ فارم براہ راست بلاگر کے پاس جاتا ہے والے ٹيکسٹ کو بلاگر ہیک والی خبر کے ساتھ لنک کرناہے اور مضامین میں ونڈوز وسٹا کا لنک بھی دینا ہے۔

    مزید آراء کا منتظر
    معاون ایڈیٹر

    جواب
  • 4. اجمل  |  ستمبر 27, 2005 از 11:37 صبح

    سانچہ اچھا لگ رہا ہے ۔ اگر ڈاؤن لوڈ لکھیں تو حاصل کیجئے کو مٹائیے نہیں کیونکہ یہ اردو کا بلاگ ہے ۔
    میں آپ کو بذریعہ ڈاک دو قسم کی آنکھیں بھیج رہا ہوں اگر ممکن ہو سکے تو بلاگ کے عنوان میں جو آنکھ ہے اس کی بجاۓ ان میں سے ایک لگا دیں کیونکہ یہ محرک ہیں ۔

    جواب
  • 5. bdtmz  |  ستمبر 27, 2005 از 7:50 شام

    salam
    great work, lovely
    never knew we had such a great designer 🙂

    جواب
  • 6. شعیب صفدر  |  ستمبر 28, 2005 از 8:12 صبح

    خوب ٹیمپلٹ بنایا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور دانیال کی بات قابل غور ہے

    جواب
  • 7. Harris - حارث  |  ستمبر 28, 2005 از 12:36 شام

    ٹیمپلیٹ میں درج ذیل تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
    ١۔ سائیڈ والی پٹی میں
    سرورق کا لنک ڈالا گیا ہے جو کہ صفحہ کے مطابق بدلتا ہے۔
    محفوظات کا مینیو جو کہ محفوظات کے صفحہ پر آتا ہے۔
    کچھ اردو اصلاحات تبدیل کي گئی ہیں اور انگلش اصطلا حات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    ٢۔ متفرق تبدیلیاں۔
    اوپر والی پٹی کا رنگ گرے سے بدل کر سبز مائل کيا گيا ہے۔
    کمنٹ باکس کے ارد گرد کچھ تبدیلیاں۔
    خبروں کا پرما لنک ان کی سرخی میں ديا گيا ہے۔
    بعض رابطوں ‘لنکس’ کو نمایا کيا گيا ہے تاکہ عام الفاظ میں نظر آ سکیں۔
    جاوا سکرپٹ کی تصحيح کی گئی ہے۔
    بعض رابطے جوڑے گئے ہیں۔
    رنگوں کو تبدیل کیا گیا ہے۔

    تمام لکھنے اور پڑھنے والوں سے مزید آراء کا انتظار رہے گا۔

    انکل اجمل آپ کی بھیجی گئی آنکھیں سائز میں سولہ ضرب سولہ پکسلز ہے جو کہ بہت کم ہے۔ دوسرا متحرک گف فائیلیں دو سو چھپن رنگ میں ہوتی ہیں جو کہ اتنا اچھا تاثر نہیں ديتیں۔ میں فلیش میں نیوی گیشن اور متحرک آنکھ بنا کر لگا دوں گا لیکن فی ا لحال مصروفیت کی وجہ سے ایسا نہیں کر سکتا۔
    اگر کسی دوست کے پاس نفیس ویب نسخ کا نیا پیکج ہو تو مجھے ای ميل کر دے۔ میں ان سب کو زپ فارمیٹ میں اپنے سرور پر اپ لوڈ کر دوں گا۔ قدیر تم بھی اردو ویب ڈاٹ آرگ پر اپلوڈ کرکے لنک بھیجو۔

    تمام آراء کا شکريہ۔
    مزید آراء کا منتظر
    معاون ایڈیٹر

    جواب
  • 8. Harris - حارث  |  ستمبر 28, 2005 از 12:45 شام

    جلد ہی میں ایڈیٹر اور سب ایڈیٹر کی جانب سے مضامین کو اہمیت دینے والے ستاروں کا سسٹم ٹیمپلیٹ میں ڈالوں گا۔

    آپ ان روابط کے ذریعہ مختلف صفحات دیکھیئے۔

    پوسٹ پیج

    ماہ ستمبر کی خبریں

    جواب
  • 9. محمد شمیل قریشی  |  ستمبر 28, 2005 از 2:01 شام

    اردو ٹیک اخبار کے لیے آپ کے ہاتھ کا بنایا ہوا تازہ ٹیمپلیٹ بہت خوبصورت ہے ۔ یہ نہ صرف آپ کی روز و شب کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ ٹیمپلیٹ کی تیاری میں آپ کے اعلی زوق کا آینہ دار بھی ہے ۔ آپ کی اس تازہ کاوش سے ہمارا اردو ٹیک اخبار کہیں زیادہ جازب نظر ہو گیا ہے ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں اردو ٹیک اخبار میں پڑھنے کا مواد زیادہ ہو گا ۔ اس کے لیے قاری دوست فونٹ سائز کی اشہد ضرورت ہے ۔ اس ٹیمپلیٹ کا موجودہ فونٹ سائز قدرے چھوٹا ہے ۔ اس لیے پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے ۔ میری راے میں اس اخبار کے فونٹس کا سائز ، قدیر احمد رانا صاحب کے زاتی بلاگ میں استعمال شدہ فونٹس کے سائز جتنا بڑا کر دیا جاۓ ۔ اس سے قاری کی آنکھوں کو راحت ملے گی اور وہ طویل مضامین تھکے بغیر پڑھ پاۓ گا ۔

    جواب
  • 10. Harris - حارث  |  اکتوبر 7, 2005 از 1:38 صبح

    فونٹ کے سائز کا تعین پوسٹ کرتے وقت1.2 يا 1.3 کيا جا سکتا ہے۔ البتہ تبدیلی جلد کردی جائے گی۔در اصل سٹائیل شیٹ ميرے ایف ٹی پی سرور پر ہوسٹ ہے۔ انٹرنل سٹائیل شیٹ پر کردوں گا يا پھر بیرونی سٹائیل شیٹ کو ایڈٹ کردوں گا۔
    تجویز کا شکريہ
    معاون ایڈیٹر۔

    جواب
  • 11. Zohaib Aslam  |  اکتوبر 23, 2005 از 8:29 صبح

    harris bhai zabardast template hai,rk mujhey bhee bana dein.
    i hope aap ne pehchan lya ho ga.

    جواب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: