ونڈوز ویسٹا تھیم

ستمبر 28, 2005 at 2:14 شام 7 comments

اگر آپ ونڈوز ویسٹا بی ٹا 1 اپنے کمپیوٹر پر انسٹال نہیں کرنا چاہتے مگر پھر بھی چاہتے ہیں کہ آپ کی ونڈوز ایکس پی کو کسی طرح ونڈوز ویسٹا جیسی تھیم مل جائے تو ہمارے پاس کچھ ایسا ہے جو آپ ہر حال میں آزمانا چاہے گیں۔ مگر اس سے پہلے ہم آپکو وہی گھسی پٹی نصیحتیں کریں گے کہ یہ آپ اپنی ذمہ داری پر کر رہے ہیں، اپنی ونڈوز میں سیسٹم ریسٹور پوائنٹ بنا لیں یا اپنا ڈیٹا بیک اپ کر لیں۔
سب سے پہلے تو آپ ایک چھوٹا سا سوفٹ وئیر UXTheme multi-patcher اس لوکیشن سے ڈاؤن لوڈ کر لیں۔تھیم پیچر

اس کے بعد آپ ونڈوز ویسٹا کی تھیم اس لوکیشن سے ڈاؤن لوڈ کریں۔

تھیم فائل

آپ آسانی سے یہ سب کام ایک ٹول ‘ونڈوز بلائنڈز’ سے بھی کر سکتے ہیں مگر اس طریقے سے تکنیکی طور پر لوگوں کی ایسی چیزوں میں دلچسپی بڑھتی ہے خیر یہ ہمارا ذاتی خیال ہے اور آپکا ہم سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اپ آپ ذرا اپنی اس ڈرائیو میں جہان ونڈوز انسٹال ہے جائیں اور پھر اس لوکیشن windows/system32 میں uxtheme.dll نامی فائل کو ڈھونڈیں اور اس کی ایک کابی کسی دوسری لوکیشن میں محفوظ کر لیں۔ uxtheme.dll فائل میں ونڈوز کی وہ پروٹیکشن لگی ہوتی ہے جو کہ ونڈوز پر کسی تھرڈ پارٹی تھیم کو انسٹال ہونے سے روکتی ہے۔
UXTheme multi-patcher کو رن کریں اور patch پر کلک کر دیں۔ فوراََ ہی ونڈوز کے سارے گرافکس غائب ہو جائیں گیں۔ اور ونڈوز ۲۰۰۰ جیسا look نظر آئے گا۔ ایک ڈائیلاگ باکس نمودار ہوگا جو آپ سے پوچھے گا کہ کیا ونڈوز کو ریسٹارٹ کر دیا جائے؟ اپنا سیسٹم ریسٹارٹ کر دیں۔
کمپیوٹر ریسٹارٹ ہوتے ہی آپ حیران ہونگے کہ ارے یہ کیا گرفکس تو واپس آ گئے۔ کیا ہم سے کوئ غلطی ہو گئی ہے؟ تو جناب اطمینان رکھئیے آپ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ کیا ہوا جو ونڈوز ایکس پی کے گرفکس واپس آگئے۔ ونڈوز کی تھیمز پروٹیکشن تو واپس نہیں آئی نا۔
اب لانگ ہارن تھیم جو پہلے ڈاؤن لوڈ کی تھی کے فولڈر میں سے لانگ ہارن نام کا فولڈر اٹھائیں (کاپی) اور اس ڈرائیو میں جہاں ونڈوز ایکس پی انسٹال کی ہوئی ہے کی ڈائیریکٹری windows/Resource/Themes میں پیسٹ کر دیں۔
ڈیسپلے پراپرٹیز میں appearance ٹیپ منتخب کر لیں اور ‘ونڈوز اینڈ بٹن’ سکرول باکس میں سے لانگ ہارن تھیم منتخب کریں۔
کلر سکیم میں سے ۵ مختلف لانگ ہارن تھیمز میں سے اپنی پسند کی تھیم منتخب کر کے اوکے کر دیں۔۔
لیجئے ونڈوز ایکس پی لانگ ہارن جیسا منظر پیش کر رہی ہے۔ اگر آپ لانگ ہارن کا وال پیپر بھی استعمال کرنا چاہتے ہیں تو لانگ ہارن تھیم والے فولڈر میں سے لانگ ہارن کا وال پیپر ڈھونڈ لیں۔
Note یہ تھیم آپ ونڈوز بلائنڈز کے ذریعے استعمال نہیں کر سکتے۔ ونڈوز بلائنڈز کے ذریعے استعمال ہونے والی یا مزید تھیمز ڈھونڈنے کے لئے http://www.getskinned.org یا پھر http://www.deviantart.com وزٹ کریں۔

بدتمیز ایک تو آپ اپنا نام بتائيۓ دوسرا پوسٹ میں تاہوما فونٹ استعمال نہ کریں۔ بغیر فونٹ کے تعین سے بھی یہ ٹیمپلیٹ خودہی فونٹ کا فیصلہ کر لیتا ہے البتہ اردو ویب نسخ کے استعمال سے پیش منظر بہتر ہوتا ہے۔ٓ لنک کو ٹیگ میں لکھا کریں۔

اس خبر کوآخری دفعہ حارث نے تبدیل کیا۔

Advertisements

Entry filed under: Tutorials اسباق.

انٹرنیٹ فون میں ہیکروں کی دلچسپی آپٹیکل فائبر نیٹ ورک

7 تبصرے Add your own

  • 1. Harris - حارث  |  ستمبر 28, 2005 از 2:55 شام

    اگر آپ اپنے ڈيسکٹاپ کا سنیپ شاٹ شائع کریں تو بہتر ہوگا۔

    جواب
  • 2. کردار  |  ستمبر 28, 2005 از 4:47 شام

    حارث میں نے اس تھیم کا تجربہ کیا ہے جو کافی خوشگوار ثابت ہوا۔ آپ اگر ایک کام کر سکیں تو اردو کی بہت خدمت ہو گی۔ فوٹو شاپ اور اس جیسے دیگر سافٹ ویئرز میں یونی کوڈ اردو لکھنے کا کوئی حل تلاش کیجئے کسی طرح۔۔۔ شکریہ

    جواب
  • 3. bdtmz  |  ستمبر 28, 2005 از 7:37 شام

    salam
    i cant tell my name so i m really sorry hope no hard feelings
    about writing tags, i tried to but it was messing up n i was gettin late i will try my best in future.
    desktop shot can b found on the given link at the end, i cudnt give out coz i m downloadin a theme pack which required me to put the securities back to original state.

    جواب
  • 4. Harris - حارث  |  ستمبر 28, 2005 از 8:58 شام

    Walaikum Alslam, Okay you can keep your pen name for publishing, but from now on I’ll quote you as BT, instead of bdtmz.
    کردار میں ايکس پی استعمال کرتا ہوں اور کورل فوٹو پینٹ اور ایڈوبے فوٹو شاپ [ہسپانوی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی سورج میں سوکھائی گئی اینٹ ہے۔ اور صحيح تلفظ ایڈوبے ہے نہ کہ غلط العام ایڈوب اور ایڈوبی]۔ میں اردو لکھ لیتا ہوں۔ جلد ہی ٩٨ میں لکھنے کے طريقے پر مضمون لکھ کر شامل کروں گا۔

    جواب
  • 5. umer daraz  |  ستمبر 28, 2005 از 9:16 شام

    Assalam o alykum wr wk,how are you, i am dialy reading urdublog with your blog, i like it,your blog is very informational,,and required detial ,how i am wirting in urdublog,thanks take care,one sug;,computer problam also discuess,thanks, Umer Daraz,Lahore,Allah Hafiz

    جواب
  • 6. کردار  |  ستمبر 28, 2005 از 11:04 شام

    حارث میں ایڈوبے فوٹوشاپ ( معلومات کے لیے شکریہ) میں اردو نہیں لکھ پا رہا۔ حالانکہ میرے پاس بھی ایکس پی (سروس پیک دوئم) انسٹال ہے ۔ کیا آپ بتائیں گے کہ آپ فوٹو شاپ کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہیں

    جواب
  • 7. Shuaib  |  ستمبر 30, 2005 از 9:05 شام

    توجہ فرمائیں ؛
    بہت پہلے ہی اپنے بلاگ پر “اردو اور فوٹوشاپ“ پر لکھ چکا ہوں ۔
    http://shuaibday.blogspot.com/2004/12/blog-post_08.html
    ملاحظہ فرمائیں ؛ اردو یونیکوڈ اور کورل ڈرا
    http://shuaibday.blogspot.com/2004/12/blog-post_110252875737966402.html
    تصوریری ٹیوٹوریل دیکھیں؛ اکسپورٹنگ انپیج اردو ٹیکسٹ
    http://shuaibday.blogspot.com/2005/03/blog-post_18.html

    جواب

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: