کینن سمائل شاٹ کیمرہ۔ اب مسکراؤ ہر دم۔

اکتوبر 7, 2005 at 7:49 صبح تبصرہ چھوڑیں

کینن دنیا میں کیمرہ بنانے والی بہترین کمپنیز میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ (پہلے نمبر پر نِکَون ہے)۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ان کی لیبارٹریوں میں کیا ہوتا ہے؟ کیا وہ مزید میگا پکسلزمزید چھوٹے کیمروں میں سمانے کے تجربے کر رہے ہیں یا ایک دوسرے کے پریشان حال چہروں کی تصاویر بناتے رہتے ہیں؟ لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے۔ وہ ان دونوں میں سے کوئی کام نہیں کر رہے۔ بلکہ ان کی کوشش ہے کہ جب کسی کی تصویر کھینچی جائے تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ پائی جائے۔ اس طرح تو مستقبل کی نسلیں ہماری تمام تصویروں کو مہمل مسکراہٹ والا سمجھیں گی۔ لیکن ایسا ہو چکا ہے۔ کینن نے سمائل شاٹ نامی کیمرہ متعارف کرایا ہےجو کہ صرف تب ہی تصویر کھینچے گا جب ہمارے منہ پر مسکراہٹ ہوگی۔ ان کی کوشش تو یہ بھی ہے کہ مسکراہٹ بنانے کی ذمہ داری بھی کیمرے کو ہی سونپ دی جائے۔ اس مقصد کے لیئے ابھی تجربات کیئے جا رہے ہیں۔ چہرے کے خدوخال ،فیچرز، کو سمجھنے والے کئی پروگرام پولیس اور ایف بی آئی کے ذیر استعمال ہیں۔ کینن اسی ٹیکنالوجی کو اپنے کیمرے میں استعمال کرنے کی کوشش میں ہے۔
حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کیمرے کینیڈا میں ریلیز نہیں کيئے گئے۔ شائد وہاں کی سردی کی وجہ سے ادھر کے لوگوں کے ویسے ہی دانت نکلے رہتے ہوں گے۔
کینن کے ایک پرستار کا کہنا تھا کہ گروپ تصویروں میں تو کیمرہ تھک جائے گا۔۔۔
جبکہ ایک جرنلسٹ کا خیال تھا کہ یہ کیمرہ ان کے لیے نہیں ہے کیونکہ وہ تو افریکہ کے بچوں کہ چہروں پر تکلیف دکھا کر ہی اپنا پیٹ پالتے ہیں۔
عام استعمال کنندگان نے اسکو پسند کیا جبکہ بیشتر اسکو مزاق سمجھتے رہے۔

Advertisements

Entry filed under: Hardware ہارڈ ویر.

موزلا کی سائٹ ھیک۔ گوگل ریڈر

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: