کمپیوٹر جاسوسی سے ہوشیار

فروری 24, 2006 at 9:53 صبح تبصرہ چھوڑیں

Dear Subscribers due to shifting of our head office the usual posting of Urdu Tech News was discontinued, we are very sorry for letting you bored for a long period. We will try to post news on a daily basis now on.

Editor: Harris bin Khurram.

مطا لعے کے مطابق بعض کمپیوٹرز میں ایسے سا فٹ ویئر پوشیدہ ہوتے ہیں جو اس بات کی خبر رکھتے ہیں کہ صارف آن لائن ہو کر کیا کیا کرتا ہے۔
امریکہ میں نیٹ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے ارتھ لنک کا کہنا ہے کہ ذاتی استعمال کے ہر کمپیوٹر پر سال کے ابتدائی تین ماہ میں اس نے اٹھائیس ایسے خفیہ سافٹ ویئر کا پتہ چلایا ہے جوصارف کے آن لائن کے استعمال پر نظر رکھتے ہیں۔
یہ خفیہ سافٹ ویئر جنہیں سپائی ویئر بھی کہا جاتا ہے، ذاتی استعمال کے کمپیوٹر میں کچھ اس طرح گھر بنا لیتے ہیں کہ صارف کو خبر تک نہیں ہوتی۔
اور یہ مسئلہ امریکہ میں اتنا گھمبیر ہوگیا ہے کہ وہاں اس سپائی ویئر کو روکنے یا اس معاملے کو قانونی شکل دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
ارتھ لنک کی یہ تحقیق جنوری سے مارچ تک تقریباً ایک لاکھ کمپیوٹروں کی چھان بین کا نتیجہ ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ سپائی سافٹ ویئر بعض اوقات اس فائل میں موجود ہوتے ہیں جو کسی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ اور اس کی تفصیل لائیسنس کے اس سمجھوتے میں لکھی ہوتی ہیں جسے صارف کو ماننا پڑتا ہے اور جو انتہائی چھوٹی تحریر میں لکھا ہوتا ہے۔
تاہم کبھی کبھی سپائی سافٹ ویئر کو صارف کی اجازت کی ضرورت بھی نہیں رہتی اور کسی فائل کے ڈاؤن لوڈ کرنے کے ساتھ ہی یہ سافٹ ویئر کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک تک پہنچ جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عام سپائی ویئر کے کمپیوٹر پر جگہ بنانے کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ صارف کو اچانک اچھل کر(pop up) سامنے آ جانے والے اشتہارات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس سافٹ ویئر سے آپ کی ذاتی معلومات چُرا کر ویب پر پہنچائی جاتی ہیں اور ہیکرز کو ذاتی کمپیوٹرز تک رسائی ہو جاتی ہے۔
اگر کوئی سپائی سافٹ ویئر سے بچنا چاہے تو وہ سپائی بوٹ جیسے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کر کے محفوظ رہ سکتا ہے۔
(Courtesy BBC)

Advertisements

Entry filed under: Information معلومات.

جی میل اور گوگل ٹاک کا بیاٗہ!!!۔ اب پوچھو

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: