ویب سرور لگائیے Host Your Website Yourself

مئی 7, 2006 at 1:24 شام 2 comments

Get your own Web and SMTP Server for FREE
No additional charges, just a computer and an Internet connection required.

اپنے کمپیوٹر میں ویب سرور لگانا ، یعنی اپنی ویب سائٹ (website) کو خود ہوسٹ (host) کرنا بہت آسان ہے ۔ مگر یاد رکھیے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا کمپیوٹر 24 گھنٹے چالو (on) حالت میں انٹرنیٹ سے منسلک (connected) رہے ۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پھر آپ کی ویب سائٹ صرف اسی وقت دیکھی جا سکے گی جب آپ کا کمپیوٹر چل رہا ہوگا اور انٹرنیٹ سے منسلک ہوگا ۔ مندرجہ ذیل طریقہ کار سے آپ SMTP سرور بھی لگا سکتے ہیں ۔اگر ہر بار انٹرنیٹ سے منسلک ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے تو ایسے آئی پی ایڈریس کو ڈائنامک (Dynamic IP address) کہتے ہیں ۔ مثلاً اگر آپ ڈائل اپ کنکشن (dialup connection) استعمال کرتے ہیں تو آپ کا آئی پی ایڈریس ڈائنامک ہوگا ۔ مثلاً میں WOL کا ڈائل اپ کنکشن استعمال کرتا ہوں ۔ جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوتا ہوں تو میرا آئی پی ایڈریس 202.154.250.xxx ہوتا ہے ۔ اس نمبر میں ایکس کے حروف یہ ظاہر کرتے ہیں کہ اگلی بار جب میں انٹرنیٹ سے منسلک ہوں گا تو یہاں کوئی دوسرا نمبر ہوگا ، یعنی میرا آئی پی ایڈریس اگلی بار تبدیل ہو جائے گا ۔

عام ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس مستقل (permanent, static) ہوتا ہے جسے براؤزر میں ٹائپ کرنے سے یا ویب سائٹ کا ایڈریس لکھنے سے وہ ویب سائٹ دیکھی جا سکتی ہے ۔ لیکن اگر آپ ڈائل اپ کنکشن کے ذریعے اپنی ویب سائٹ تک رسائی (access) فراہم کرتے ہیں تو دوبارہ منسلک (reconnect) ہونے پر آپ کا آئی پی ایڈریس تبدیل ہو جاتا ہے اور آپ کی ویب سائٹ تک رسائی نا ممکن ہوجاتی ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک ایسا نظام چاہیے جو خود کار (automatically) طریقے سے ویب سائٹ کا آئی پی ایڈریس بدل دے ۔ یہ نظام No-IP والے مفت فراہم کرتے ہیں ۔

اب دیکھتے ہیں کہ ویب سرور کیسے نصب (setup) کرنا ہے ۔ اگر آپ کے کمپیوٹر میں کوئی سدِّ آتش (firewall) نصب ہے تو مندرجہ ذیل اقدامات سے پہلے اسے بند (disable) کر دیجیے ۔

سب سے پہلے آپ اپنا موجودہ آئی پی ایڈریس معلوم کیجیے ۔ سسٹم ٹرے (system tray) میں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہونے کا آئیکون (icon) ظاہر ہوتا ہے اس پر ڈبل کلک کرنے سے آئی پی ایڈریس معلوم ہو جاتا ہے ۔ اگر ایسا نہ ہو تو Start Menu میں جا کر Run پر کلک کیجیے اور اس کی ان پٹ فیلڈ میں cmd لکھ کر enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کے سامنے ایک کمانڈ پرامپٹ (command prompt) آجائے گا ، اس میں ipconfig لکھ کر enter کیجیے ، آپ کا آئی پی ایڈریس سامنے آجائے گا ۔

اب CanYouSeeMe پر جاکر معلوم کیجیے کہ کیا آپ کا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (ISP) آپ کو اپنا ویب سرور چلانے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں ۔ اس سائٹ پر جا کر اپنا آئی پی ایڈریس لکھنے پر آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آپ کی آئی ایس پی آپ کو Port 80 کی اجازت دیتی ہے یا نہیں ، ہمارا کام دراصل اِسی پورٹ 80 سے ہے ۔

اگر آپ کو Port 80 کو استعمال کرنے کی آزادی (permission) ہے تو سمجھیے کام ہوگیا ۔ اب آپ نے کوئی ویب سرور سافٹ ویر انسٹال کرنا ہے ۔ ونڈوز98 کے لیے Personal Web Server اور ونڈوز ایکس پی کے لیے Internet Information Services کے نام سے سافٹ ویر موجود ہیں جو ونڈوز کی انسٹالیشن سی ڈی میں موجود ہوتے ہیں ۔ ان کی تنصیب (installation) اور استعمال کا طریقہ کار بعد میں لکھا جائے گا ۔ فی الحال ہم مشہورِ زمانہ اپاچی (Apache) سرور سے کام لینے کا طریقہ دیکھتے ہیں ۔

اگر آپ Apache, PHP اور MySQL کے سیٹ اپ الگ الگ ڈاؤن لوڈ کریں تو ایک مبتدی کی حیثیت سے شاید آپ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے ۔ میں Uniform Server استعمال کرتا ہوں ۔ اس کی 3MB کی فائل میں Apache, PHP, MySQL, Perl, phpMyAdmin اور دیگر کئی سہولیات پہلے سے ہی موجود ہوتی ہیں ۔ یونیفارم سرور کو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

یونیفارم سرور کی فائل کو ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی ہارڈ ڈرائیو میں کہیں بھی unzip کر لیجیے ۔ مثال کے طور پر اسے \:C ڈرائیو میں محفوظ کیجیے ۔ اب اس کا فولڈر کھول کر سرور سٹارٹ کر لیجیے ، اور اطمینان کر لیجیے کہ یہ درست طور پر کام کر رہا ہے ۔ آپ کی ویب سائٹ کی index فائل C:\Uniform Server\diskw\www فولڈر میں موجود ہونی چاہیے ، یہ آپ کی ویب سائٹ کی روٹ ڈائریکٹری ہے ۔

اب آپ اپنے براؤزر (internet browser) میں http://www.no-ip.com ٹائپ کیجیے اور ویب سائٹ کھلنے پر وہاں اپنا اکاؤنٹ (signup) بنا لیجیے ۔ رجسٹریشن (registeration) کا عمل مکمل ہونے پر لاگ ان (login) کیجیے ۔ اوپر آپ کا ای میل ایڈریس اور آئی پی ایڈریس ظاہر ہوگا اور بائی جانب Hosts / Redirects کا ربط (link) موجود ہوگا ۔ اس پر کلک کرنے سے نیچے مزید روابط (links) ظاہر ہوں گے ، ان میں سے Add کے ربط پر کلک کیجیے ۔

اب آپ کے سامنے ایک فارم (form) آجائے گا ۔ اس میں اوپر Host Name میں وہ ایڈریس دیجیے جو آپ چاہتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس اپنی ڈومین (domain name) موجود ہے تو وہ دیجیے ورنہ کوئی لفظ لکھ کر نیچے موجود مفت ایڈریسز استعمال کیجیے ۔ مثلاً میں نے Host Name میں icheetah لکھا اور نیچے no-ip.info منتخب کیا تو میری ویب سائٹ کا ایڈریس http://icheetah.no-ip.info بن گیا ۔
اس سے نچلے خانے میں Host Type میں سے Port 80 Redirect منتخب کیجیے ۔
ان خانوں کے نیچے IP Address کا خانہ ہوگا جس میں آپ کا آئی پی ایڈرس پہلے سے (already) موجود ہوگا ، اگر نہ ہو تو آپ لکھ دیجیے ۔
اب سب سے نیچے آکر Create Host کے بٹن پر کلک کیجیے ، سب سیٹ اپ ہو جائے گا ۔

آپ کا یونیفارم سرور تو چل رہا ہے ناں؟ ٹھیک ہے ۔ اپنے براؤزر میں http://localhost/apanel ٹائپ کرنے پر اس کا کنٹرول پینل کھل جائے گا ۔ صفحے پر بائیں طرف موجود Configuration کی سرخی کے نیچے Apache Configuration کے ربط پر کلک کیجیے ۔ اگلا صفحہ کھلنے پر Server Name کے خانے میں اپنی سائٹ کا ایڈریس اور پورٹ نمبر دیجیے ، مثال کے طور پر icheetah.no-ip.info:80 میرا سرور نیم ہے ۔ اب نیچے Save کے بٹن پر کلک کر دیجیے ۔ اب سرور کو Stop کر کے دوبارہ Start کیجیے ۔

اب http://www.no-ip.com/downloads.php پر جا کر No-IP Dynamic Update Client (DUC) ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیجیے اور اس کو چلا کر اپنا ای میل اور وہ پاس ورڈ دے دیجیے جو آپ نے no-ip پر رجسٹریشن کے وقت دیا تھا ۔ چیک کر لیجیے کہ یہ کلائنٹ انٹرنیٹ سے منسلک افعال درست طور پر انجام دے رہا ہے ۔ اگر ایسا ہے تو پانچ منٹ کے وقفے کے بعد آپ کی ویب سائٹ آن لائن ہو جائے گی ۔

اگر براؤزر میں سائٹ کا ایڈریس لکھنے پر Forbidden اور You Don’t Have Permissions کے الفاظ ظاہر ہوں تو اپنی روٹ ڈائریکٹری (www) میں موجود htaccess. فائل میں بیرونی رسائی کے متعلق configuration کر دیجیے ، اگر آپ کو ایسا کرنا نہیں آتا تو اس فائل کو ختم (delete) کر دیجیے ، آپ کی سائٹ ظاہر ہو جائے گی ۔

مجھے امید ہے کہ یہ سبق (tutorial) آپ کو پسند آیا ہوگا ۔ مجھے آپ کی تجاویز اور آرا کا انتظار رہے گا ۔ اگر آپ کو اس سے متعلق کسی تکنیکی مدد کی ضرورت ہو تو رابطہ کیجیے ۔

Advertisements

Entry filed under: Tutorials اسباق.

آگ ٹی وی GEO Launches new TV Channel ١٠٠ کی بورڈ شارٹ کٹ

2 تبصرے Add your own

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: