پاکستانی کی پہلی فائبر آپٹیکل کیبل

اگست 14, 2006 at 9:25 صبح تبصرہ چھوڑیں

پاکستان کے پہلے نجی زیرآب فائبر آپٹک انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک "ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس ون (Trans World Associates One)” کا افتتاح ہو گیا ہے ۔یہ 1250 کلومیٹر طویل زیر آب کیبل فجیرہ (متحدہ عرب امارات) اور السیب (عمان) سے گزرتا ہوا کراچی (پاکستان) تک آتا ہے ۔ اس منصوبے کا آغاز نومبر 2005 میں کیا گیا تھا اور یہ کیبل نیٹ ورک ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کی زیرِ نگرانی تعمیر کیا گیا ہے ۔
ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس پرائیوٹ لمیٹڈ؛ اورس کام ٹیلی کام (مصر)، صیف گروپ (پاکستان) اور مزیسٹ گروپ (عمان) کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔

بچاس ملین ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والا یہ انٹرنیٹ کیبل نیٹ ورک ڈینس ویولینتھ ڈویژن ملٹی پلیکسنگ (DUUDM) کے تحت کام کرتا ہے اور 1.28 ٹیرا بائٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

اس کیبل کے فجیرہ اور السیب میں موجود لینڈنگ سٹیشن کی دیکھ بھال اور متحدہ عرب امارات اور عمان کے دیگر انٹرنیٹ کیبلز سے کنکشن قائم کرنا مقامی ٹیلی مواصلاتی کمپنیوں اتصالات اور عمان ٹیل کی ذمہ داری ہوگی ۔ "ٹی ڈبلیو ون” کیبل کا ایک لینڈنگ سٹیشن کراچی میں ہاکس بے پر بھی قائم کیا گیا ہے ۔ ٹی ڈبلیو ون کیبل سے پہلے پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دو بین الاقوامی انٹرنیٹ لنک SE ME WE 3 اور SE ME WE 4 موجود تھے جو پاکستان ٹیلی کمینویکشن لمیٹد کے زیر اختیار ہیں ۔

Advertisements

Entry filed under: Pakistan پاکستان.

فائرفوکس اور ریئل نیٹ ورک Yahoo! Messenger 8.0.0.701

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: