مائیکروسافٹ کی شامتِ اعمال

فروری 27, 2007 at 7:38 صبح تبصرہ چھوڑیں


آج کل مائیکرو سافٹ کا ستارہ شدید گردش میں ہے ۔ ہر شخص مائیکروسافٹ کی پالیسیوں اور اس کی مصنوعات کو طنز و تشنیع کا نشانہ بنائے ہوئے ہے ۔

ایسے میں ایک دلچسپ صورتِ حال اس وقت پیدا ہوئی جب ایک اے ٹی ایم مشین (ATM Machine) پر "Insert your card to begin transaction” کے الفاظ کی بجائے ایک ڈرائنگ دکھائی دینے لگی ۔ تحقیقات پر معلوم ہوا کہ اس مشین میں Microsoft Windows بطور آپریٹنگ سسٹم کام کر رہی تھی اور اسے اے ٹی ایم کے لیے قابلِ استعمال بناتے وقت اس میں MS Paint کا پروگرام رہنے دیا گیا تھا ۔
ونڈوز میں موجود چور دروازوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک کریکر (Cracker) نے اسے ہیک کر لیا اور ونڈوز میں موجود پینٹ پروگرام میں ایک "عمدہ” ڈرائنگ بنا کر سکرین پر ڈسپلے کر دی ۔ اس معاملے سے جہاں لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ، وہاں یہ ان کے لیے ہنسی کا باعث بھی بن گیا ۔

25 فروری کو مائیکرو سافٹ کو "اُلٹا آنتیں گلے پڑ گئیں” ۔ ایک Toyota FJ Cruiser میں مائیکروسافٹ کی صوتی صنعت "Zune” کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا رہا تھا ۔ ایک گنجان آباد علاقے میں گاڑی میں موجود ساؤنڈ سسٹم سے بلند آواز میں موسیقی نکالی گئی جس نے لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا ۔ وہ لوگ اشتیاق میں نہیں بلکہ گاڑی والوں کا تیا پانچہ کرنے کے لیے نکلے تھے جنہوں نے ان کی قوتِ سماعت کا امتحان لینا چاہا تھا ۔

Advertisements

Entry filed under: Microsoft مائیکروسافٹ.

یاہو کا اشتہاری نظام ویب سے ایس ایم ایس Web to SMS

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,625 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: