ونڈوز لاک کیجیے

مارچ 6, 2007 at 7:21 صبح 6 comments

مصنف: حارث بن خرم

آپ یونیورسٹی میں کوئی فائل ڈاؤن لوڈ کر رہے ہوں ، یا گھر میں کوئی ڈاؤن لوڈنگ یا زیادہ وقت لینے والا کوئی کام کر رہے ہوں اور اس دوران آپ کو کچھ دیر کے لیے کہیں اٹھ کر جانا پڑے ، تو ممکن ہے کہ کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر کو چھیڑ بیٹھے اور آپ کا کام خراب کر دے ۔ اس کا حل درج ذیل کمانڈ ہے

start rundll32 user32 LockWorkStation

اس کمانڈ کو استعمال کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے کی بورڈ پر windows اور R کے بٹن ایک ساتھ دبائیے ، command prompt کھل جائے گا ۔ یا سٹارٹ مینیو پر کلک کیجیے اور مینیو میں Run پر کلک کیجیے ، کمانڈ پرامپٹ کھل جائے گا ۔ اس میں درج بالا کمانڈ لکھ کر Enter کا بٹن دبا دیجیے ۔ آپ کی ڈیسک ٹاپ پر موجود سب کچھ غائب ہو جائے گا ۔ صرف آپ کا وال پیپر دکھائی دے گا جس کے اوپر ایک ڈائیلاگ باکس ظاہر ہوگا ۔ اس ڈائیلاگ باکس میں جب تک آپ اپنے کمپیوٹر کا Log On والا User Name اور Password نہیں لکھیں گے ، تب تک کوئی شخص آپ کے کمپیوٹر میں موجود پروگرامز کو تبدیلنہیں کر سکے گا ۔ اس دوران آپ کے پروگرام اور ڈاؤن لوڈنگ وغیرہ کام کرتی رہے گی ۔ جب آپ واپس آکر پاس ورڈ فراہم کریں گے تو آپ کے تمام پروگرام اور ونڈوز بعینیہِ اسی حالت میں ظاہر ہوں گے جس حالت میں آپ انہیں چھوڑ کر گئے تھے ۔

اپ ڈیٹ: اظہر الحق اور ثاقب نے بہت اچھا مشورہ دیا ہے کہ اوپر بیان کیے گئے سارے خرابے کی بجائے صرف Windows+L ایک ساتھ دبا دیں تو بھی کام ہو جائے گا ۔ ان دونوں کا شکریہ ۔ 🙂

Advertisements

Entry filed under: Tips مشورے.

بغیر ڈیٹا کیبل رنگ ٹونز حاصل کیجیے تباہ کن ہتھیاروں کی تلاش

6 تبصرے Add your own

  • 1. اظہرالحق  |  مارچ 6, 2007 وقت 2:23 شام

    bhai itna lamba kyon kartay hain Window+L kareen aur computer lock;)

    جواب دیں
  • 2. Saqib  |  مارچ 6, 2007 وقت 2:23 شام

    it can be done easier by just pressing Window + L key together.

    جواب دیں
  • 3. بدتمیز  |  مارچ 7, 2007 وقت 9:47 صبح

    میرے خیال سے حارث نے یہ نیٹ ورک کمپیوٹرز کے لئے لکھا ہے۔ کیونکہ یہ کمانڈ میرے سیسٹم پر تو نہ چل سکی لیکن ڈومین پر ضرور چلے گی

    جواب دیں
  • 4. Qadeer Ahmad قدیر احمد  |  مارچ 7, 2007 وقت 11:01 صبح

    جی ہاں وہ بتا رہے تھے کہ انہیں یونیورسٹی میں کام کرنے میں یہ مفید ثابت ہوتی ہے

    جواب دیں
  • 5. a. r. sarkar  |  جون 30, 2009 وقت 5:57 شام

    bahut khub

    جواب دیں
  • 6. urduhomebusines.blogspot.com  |  دسمبر 8, 2010 وقت 11:29 شام

    app ke website v.v. Good ha

    جواب دیں

جواب دیں

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

آپ اپنے WordPress.com اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Twitter picture

آپ اپنے Twitter اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Facebook photo

آپ اپنے Facebook اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Google+ photo

آپ اپنے Google+ اکاؤنٹ کے ذریعے تبصرہ کر رہے ہیں۔ لاگ آؤٹ / تبدیل کریں )

Connecting to %s

Trackback this post  |  Subscribe to the comments via RSS Feed


Moved

یہ ویب سائیٹ درج ذیل جگہ پر منتقل کر دی گئی ہے http://urdutechnews.tuzk.net

تازہ ترین

مسکرائیے

ماہر: F8 دبائیے !
صارف: کیا F اور 8 ایک ساتھ دبا دوں؟

Feeds

صارفین کی تعداد

  • 12,577 unique visits since 27-02-2007

%d bloggers like this: